سُروں کے سُلطان استاد راحت فتح علی خان کا ایک اور اعزاز!!
وہ پہلے پاکستانی فن کار بن گئے،جن کے یُو ٹیوب پر 50 لاکھ سبسکرائبر ہوگئے ہیں۔
سُروں کے سُلطان استاد راحت فتح علی خان کا ایک اور اعزاز!! وہ پہلے پاکستانی فن کار بن گئے،جن کے یُو ٹیوب پر 50 لاکھ سبسکرائبر ہوگئے ہیں،
جب کہ بھارت میں وہ اس دوڑ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
سُروں کے سلطان، استاد راحت فتح علی خان کو اس سے قبل موسیقی کے شعبے میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔26 جون 2019 کو لندن میں ایک بہت بڑی تقریب میں دنیا بھر میں
قوالی کے فن کو فروغ دینے اور نمایاں خدمات انجام دینے پر عالمی شہرت یافتہ آکسفورڈ یونی ورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازگیا تھا.۔
اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی کام یابیوں کو اپنے خاندان اور ٹیم کے نام کرتا ہوں اور اس میں سلمان احمد کی کاوشیں بھی شامل ہیں۔
میں نئی نسل کا بھی بے حد مشکور ہوں، جو سوشل میڈیا پر میرے گیتوں کو شہرت اور مقبولت کے اسمان پر پہنچا دیتے ہیں۔
مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ ئوٹیوب پر میرے چینل کے 50 لاکھ سبسکرائب ہوگئے ہیں۔
اس موقع پر اپنے استاد کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استادنصرت فتح علی خان عظیم پاکستانی قوال،
موسیقار اور گلوکار تھے۔ میرے والد فرخ علی خان اور تایا مبارک علی خان اپنے وقت کے مشہور قوال تھے۔
ہمارا خاندان چھ سو سال سے فنِ موسیقی کی خدمت کررہا ہے۔
استاد نصرت فتح علی خان نے اپنی تمام عمر قوالی اور موسیقی کے فن کو فروغ دینےاور
اسے مشرق و مغرب میں مقبول عام بنانے میں صرف کردی تھی۔موسیقی سے ہمارا خاندانی عشق ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،