دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر شوہر کا بیوی پر تشدد
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر شوہر کا بیوی پر تشدد،سفاک شوہر نے ڈنڈوں کے وار سے بیوی کو تشد د کا نشانہ بنا کر ہسپتال پہنچادیا ،پولیس نے شوہر کے خلاف رپورٹ درج
کرلی ،گلی باغ والی ڈیرہ کی رہائشی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھرمیں موجود تھی کہ اس دوران میرے شوہر نے مجھے لاتوں مکوں اور ڈنڈوں کے وار سے زدوکوب کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور موقع سے
فرارہوگیا ،خاتون کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔خاتون کے مطابق اس کا شوہر دوسرا شادی کرنا چاہتاہے جس کی وجہ سے وہ آئے روز اسے مارپیٹ کرکے مسلسل تشدد کا نشانہ بنا تارہتا ہے ۔اپنی
شرافت اور خاندان کی عزت کی خاطر اس نے ہمیشہ خاموشی اختیار کی لیکن اس کا ظلم وستم اب حد سے بڑھ چکا ہے۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پر اس کے شوہر کے خلاف رپورٹ درج کرکے اس پر مذید
قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔
٭٭٭
جشن عید میلاالنبی کے سلسلے میںجماعت اہلسنت کے زیر انتظام جلسہ منعقد
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) جشن عید میلاالنبی کے سلسلے میںجماعت اہلسنت کے زیر انتظام زیر صدارت سید نزاکت حسین شاہ صدر اہلسنت ،زیر سرپرستی مولانا ریاض احمد جمالوی بمقام مدرستہ تعلیم القرآن
انوار باہو ؒ جامع مسجد تاج نزد ٹاﺅن ہال ڈیرہ سٹی میں جلسہ منعقد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی سلطان نور احمد القادری آسنانہ عالیہ جمعہ شریف اور مہامن گرامی سید جمشید اختر حسین شاہ گیلانی ،سید زین العابدین شاہ
،عابد فاروقی ،لالہ انعام الہی قریشی ،محبوب قریشی ،صبغت اللہ مغل تھے ،جلسہ میں مقرر سلطان محمد دیدن عماد القادری آستانہ عالیہ جمعہ شریف نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے حضور کی ولادت باسعادت اور
سلطان العارفین سلطان باہوؒکی دینی ومذہبی اور علمی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ حضور کے صدقے اللہ رب العزت نے کائنات کو سجایا ،حضور سے سچی محبت کا ثبوت اسوہ رسول پر گامزن
ہونے میں مضمر ہے ،ورنہ دائمی کامیابی ممکن نہیں ،اختتام پر ایک عدد عمرہ پیکج کی قرعہ اندازی کی گئی ،جلسہ کے دوران مقامی نعت خواں حضرات نے گلہائے عقیدت پیش کیے ۔
٭٭٭
جعلی حکیموں،عطائیوں اور نجومیوں کی روز بروز بڑھتی تعداد اور کیبل ٹی وی پر انکی گمراہ کن اشتہاری مہم پر تشویش
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) شہریوں نے شہر میں جعلی حکیموں،عطائیوں اور نجومیوں کی روز بروز بڑھتی تعداد اور کیبل ٹی وی پر انکی گمراہ کن اشتہاری مہم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی بڑی
تعداد اس جعلی مہم سے متاثر ہو کر غیر معیاری ادویات خرید کر نہ صرف اپنی صحت خراب کر رہے ہیں ساتھ ساتھ اپنی محنت کی کمائی سے بھی محروم ہو رہے ہیں، انتظامیہ اس کے خلاف فوری ایکشن لیکر شہریوں کو لٹنے
سے بچائے، شہریوں نے کہا کہ اس غیر اخلاقی اشتہاری مہم کا فوری نوٹس لیا جائے،جعلی حکیم،عطائی اور نجومی نوجوان نسل کو بربادی کی طرف لیکر جا رہے ہیں،گھر گھر کیبل پر چلنے والے اخلاق باختہ اشتہارات
بے حیائی ،فحاشی پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں، ساتھ ساتھ انکے جھانسے میں آکر عوام کی بڑی تعداد لٹنے لگی ہے،مضر صحت غیر معیاری ادویات انہیں مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا کر رہی ہیں،انہوں نے اعلیٰ
حکام سے فوری نو ٹس لے کر ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منانے کی تیاریاں جاری
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ کی ولادت با سعادت کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر کی طرح ڈیرہ میں بھی جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منانے
کی تیاریاں جاری ہیں اور اسی کیساتھ شہر کی مساجد ک،چھوٹے بڑے بازاروں ،گھروں ، گلیوں کو سجانے کا کام بھی شروع ہے اس سلسلے میں شہر کے مختلف مقامات و وبازاروں اور تجارتی مرکز ،چوراہوں
،شاہراو ¿ں پر سبز گنبدخضراء کے پرچم ، بیجز، جھنڈیوں ،برقی قمقوں و دیگر اشیاء کے اسٹال بھی سج گئے ہیں جہاں سے بچے ،بوڑھے،نوجوان اشیاء کی خریداری میں مصروف دیکھائی دے رہے ہیں۔جبکہ
مختلف مذہبی تنظیموں کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کے موقع پرسبز گنبد خضرائ کے پرچم کشائی سمیت غرباء میں کھانا تقسیم اور مٹھائیاں تقسیم کرنے کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کیا جا رہا ہے۔
٭٭٭
مضر صحت دودھ کی فروخت عروج پر ،متعلقہ ادارے محکمہ ہیلتھ اور فوڈ اتھارٹی نے چپ سادھ لی
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)شہر اور مضافات میں مضر صحت دودھ کی فروخت عروج پر ،متعلقہ ادارے محکمہ ہیلتھ اور فوڈ اتھارٹی نے چپ سادھ لی شہری موضی امراض میں مبتلاہونے لگے اعلی حکام سے نوٹس لینے
کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق شہر اور مضافات میں مضر صحت دودھ کی فروخت عروج پرہے جس کے باعث شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے شہر میں موجود ہر دوکان پر دودھ کے الگ ریٹ اور معیار نے
شہریوں کوپریشان کر کے رکھ دیاہے جبکہ دوسری جانب ان دوکانوں پر موجود دودھ کے معیار کو چیک کرنے کے لیے موجود ادارے محکمہ ہیلتھ اور فوڈ اتھارٹی کی ٹیم صرف چھوٹے دوکانداروںکو جرمانے کرکے
سب اچھے کی رپورٹ جاری کرکے اعلی افسران کو ماموں بنا رہی ہے ضلع میں موجود دودھ دینے والے جانور اتنی تعداد میں بھی موجود نہیں ہیں کہ علاقائی عوام کی دودھ کی ضرورت کو پورا کرسکیں جبکہ شہر اور اس کے
گردو نواح سے روزانہ دودھ کی درجنوں گاڑیاں دیگر شہروں کو دودھ سپلائی کررہی ہیں اب یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ سارا دودھ کہاں سے آرہاہے اور اس کا چیک اینڈ بیلنس کیوں نہیں رکھا جارہا جبکہ
ہزاروں شہری اس مضر صحت دودھ کے استعمال سے معدے ،جگر سمیت متعدد موی امراض کا شکار ہورہے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ،ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے شہر بھر میں دوکانوں پر دودھ کی
چیکنگ کے عمل کو شفاف اور یقینی بناتے ہوئے شہر کے بائی پاس پر ڈیرہ دودھ لیکر آنے اورجانے والی گاڑیوںکو بھی چیک کیا جائے تاکہ شہری اس ناقص اور مضر صحت دودھ کی فروخت سے بچ سکیں۔
٭٭٭
سبزی منڈی کے دوروں کے باوجود سبزی منڈیوں میں منافع خوروں نے انتظامیہ کو ماموں بناکررکھا ہے
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) سبزی منڈی کے دوروں کے باوجود سبزی منڈیوں میں منافع خوروں نے انتظامیہ کو ماموں بناکررکھا ہے، ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں سبزی منڈی میں بولیوں کی نگرانی کرتی ہے مگر
بازاروں اور مارکیٹوں میںمصنوعی مہنگائی براقر ار ہے سبزیاں مہنگی پھل سستے ،ٹماٹر،پیاز،ادرک سبزمرچ ،سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ، پیاز 80روپے ،آلو80سے 100روپے ٹماٹر 180 س
ے150 روپے فی کلو ہوگئے،سستے انصاف بازار میں اشیاء کی قیمتیں عام مارکیٹ کے ہی برابر یا اس سے بھی زیادہ ہیں، ذرائع کے مطابق جشن عیدمیلاد النبی کے موقع پر خیرات وغیرہ کے سلسلہ میں زیادہ
استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں دو گنا ہ اضافہ کر دیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ منافع خوروں کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے سبزیاں بھی نرخ ناموں کے برعکس مہنگے فروخت ہونے لگیں، مارکیٹ کمیٹی کی جاری
کردہ سرکاری نرخ ناموں میں سبزیاں مہنگی ہو گئیںپیاز کی سرکاری قیمت 60 روپے کلو مقرر ہوئی ہے مگر فروخت 80 روپے فی کلو تک جاری ہے۔ ٹماٹر کی سرکاری قیمت 130 روپے کلو مقرر، تاہم فروخت
180 روپے فی کلو تک جاری ہے، لہسن دیسی کی سرکاری قیمت 240 روپے کلو ہے لیکن فروخت 350 روپے فی کلو میں کیا جا رہا ہے۔ ادرک کی سرکاری قیمت 420 روپے کلو مقرر کی گئی ہے مگر فروخت 500
روپے فی کلو تک سیل کی جا رہی ہے۔ سبز مرچ سرکاری قیمت 150 روپے کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم فروخت 240 روپے فی کلو میں ہو رہی ہے۔ آلو کی سرکاری قیمت 75 روپے فی کلو ہو گئی مگر فروخت 90 روپے
فی کلو تک ہو رہا ہے۔ مارکیٹ میں انار100روپے کلو، سیب 100 روپے فی کلو فروخت جبکہ گاجر،بیگن پالک، گوبھی اور آلو پیاز کی قیمت بھی مہنگی ہیں،
٭٭٭
12 ربیع اول کی سرکاری تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) وفاقی حکومت نے 12 ربیع اول کی سرکاری تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق 30 اکتوبر بروز جمعہ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان عید میلاد النبی مذہبی
عقیدت و احترام کے ساتھ منائیں گے اور اس موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا گیاہے ، 12 ربیع اول کو تمام وفاقی اداروں میں عام تعطیل ہو گی۔بارہ ربیع اول کے
موقع پر مساجد، گلیوں اور چوک چوراہوں کے علاوہ سرکاری و نجی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا جائے گا اور نبی آخر الزماں حضرت محمد کی ولادت با سعادت اور ان کی زندگی پر روشتی ڈالنے کے لیے محافل اور
سیمینارز کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
٭٭٭
محکمہ ایکسائز کی تاریخ کی سب سے بڑی اور مہنگی کار رجسٹرڈ کر لی گئی
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) محکمہ ایکسائز کی تاریخ کی سب سے بڑی اور مہنگی کار رجسٹرڈ کر لی گئی ہے۔لیمبر گینی سپورٹس کار کی قیمت ساڑھے گیارہ کروڑ روپے ہے۔گاڑی کی رجسٹریشن 45 لاکھ 32 ہزار
روپے جمع کرائی گئی۔کچھ دن قبل ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے کار کی رجسٹریشن سے معذرت کی تھی،ایکسائز کے موٹر سسٹم میں 10 کروڑ تک کی گاڑی رجسٹر ہو سکتی ہے۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے سسٹم میں10
کروڑ مالیت سے زائد کی گاڑی رجسٹر کرنے کی اہلیت نہ ہونے کی وجہ سے مالک کو فائل واپس کر دی گئی ،بتایا گیا کہ کار کی رجسٹریشن سے محکمے کو 50 لاکھ روپے کا ٹیکس ملنے کا تخمینہ تاہم اس کے لیے نہ صرف رولز
میں ترامیم کرنی پڑیں گی بلکہ کمپیوٹر سافٹ وئیر کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔اسپورٹس کار ارجمند کے نام پر رجسٹر ہوئی ہے۔۔شہری کا تعلق لاہور کے ایک کاروباری خاندان سے ہے اور لیمبرگینی کار ان کے والد نے
انہیں سالگرہ پر تحفے میں دی ہے۔شہری نے بتایا کہ اس کار کو پاکستان میں لانے کے لیے میرے والد نے کروڑوں روپے کسٹم بھی بھرا ہے اور میں حیران ہوں کہ ایسی کار کی رجسٹریشن کا پاکستان میں کوئی نظام
موجود نہیں۔بتایا گیا ہے کہ شہری کے والد موٹر سائیکل بنانے کی مقامی صنعت سے وابستہ ہیں اور انہوں نے اپنے وعدے کے مطابق اپنے بیٹے کو سالگرہ پر لیمبرگینی کمپنی کی کار بطور تحفہ دی۔ رپورٹ کے مطابق
محکمہ ایکسائز ڈی ایچ اے برانچ موٹر رجسٹریشن کے سربراہ ندیم چوہدری نے بتایا کہ لیمبرگینی کار کی فائل رجسٹریشن کے لیے دس روز قبل ہمارے دفتر میں لائی گئی۔ ہم نے اس کو رجسٹر کرنے کے لیے سسٹم میں
اندراج کرنا شروع کیا تو معلوم ہوا کہ ہمارا سسٹم 10 کروڑ مالیت سے زائد کی کار رجسٹر کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔انہوں نے مزید بتایا کہ چونکہ ایکسائز کا تمام آئی ٹی سسٹم پنجاب انفارمیشن بورڈ چلاتا ہے
لہٰذاانہیں اس بات سے آگاہ کیا گیا لیکن اب تک سسٹم اپ گریڈ نہیں ہو سکا۔ اس لیے فائل شہری کو واپس کر دی گئی تھی۔محکمہ ایکسائز کے مطابق اس سے پہلے سب سے مہنگی گاڑی 9 کروڑ 80لاکھ کی رجسٹرڈ کی گئی
تھی جو کہ جی ٹی مرسیڈیز تھی اور وہ بھی پاکستان کے ایک بڑے کاروباری شخص نے اپنے بیٹے کو تحفے میں دی تھی جس سے ایکسائز نے 35 لاکھ رجسٹریشن فیس وصول کی تھی۔
٭٭٭
کشمیری مسلمانوں سے یکجہتی کیلئے یوم سیاہ انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی کشمیری مسلمانوں سے یکجہتی کیلئے یوم سیاہ انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا ۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی کا انعقاد
بھی کیا گیا جو کہ جی پی او چوک سے شروع ہو کر توپانوالہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی جس کی قیادت کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحییٰ اخونزادہ نے کی۔ ریلی میں انتظامی افسران، سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں کے
علاوہ انجمن تاجران، سول سوسائٹی، سکولوں کے طلباءو اساتذہ کرام ، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور کثیر تعداد میںلوگوں نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاءنے یوم سیاہ ، یکجہتی کشمیر اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر
پر غاصبانہ قبضے کیخلاف بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جبکہ کشمیری مسلمانوں کے حق خود ارادیت اور بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف فلگ شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ
ڈویژن یحییٰ اخونزادہ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ اور کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی سخت مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ
کشمیریوں کا لہو ضرور رنگ لائے گا ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور انشاءاﷲ کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔
٭٭٭
باپ بیٹوں نے ڈنڈوں اور چاقوﺅں کے وارسے سے چچا اور اس کے بیٹے کو شدید زخمی کردیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)محلہ خدمتگارانوالہ سٹی ڈیرہ میں جائیداد کے تنازع پر باپ بیٹوں نے ڈنڈوں اور چاقوﺅں کے وارسے سے چچا اور اس کے بیٹے کو شدید زخمی کردیا ،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال
منتقل کردیاگیا ،تھانہ سٹی کی حدود محلہ خدمتگارانوالہ سٹی ڈیرہ میں باپ بیٹوں نے جائیداد کے تنازع پر اپنے چچا 60 سالہ حاجی غلام عباس ولد حاجی غلام فرید قوم بہادی خیل سکنہ محلہ خدمتگارانوالہ سٹی ڈیرہ اور اس
کے بیٹے پچیس سالہ محمد اسامہ پر لاتوں ،مکوں ،ڈنڈوں اور چاقوﺅں کے وار سے حملہ آور ہوکر انہیں شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ،پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے چھان بین شروع کردی
ہے۔
٭٭٭
رتہ کلاچی زراعت فارم کی اراضی پر 132کے وی گرڈ سٹیشن ڈیرہ ٹوکی تعمیر کے کام کا آغاز کردیا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)وفاقی وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان سردارعلی امین خان گنڈہ پور اور ممبر صوبائی اسمبلی سردارفیصل امین خان گنڈہ پورکی کوششوں سے ڈیرہ اسماعیل خان میں بجلی کی اوور لوڈنگ، کم وولٹیج،
ٹرپننگ اور دیگر مسائل کے خاتمہ کیلئے رتہ کلاچی زراعت فارم کی اراضی پر 132کے وی گرڈ سٹیشن ڈیرہ ٹوکی تعمیر کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹرگرڈ سٹیشن کنسٹرکشن سردار اسلم خان گنڈہ پور کی
خصوصی دلچسپی اور نگرانی میں گرڈ سٹیشن کی چار دیواری کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹرگرڈ سٹیشن کنسٹرکشن سردار اسلم خان گنڈہ پور نے اس حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ
اس اہم منصوبے پر72کروڑ روپے کی خطیر لاگت آئے گی اوریہ گرڈ سٹیشن 54کنال13مرلے پر محیط ہوگا، مذکورہ اراضی خیبر پختونخواہ حکومت نے گرڈ سٹیشن کی تعمیر کیلئے مفت فراہم کی ہے۔ اس گرڈ سٹیشن می
ں12سے14فیڈرز کی گنجائش ہوگی اور اس میں 240MVAکے دو پاور ٹرانسفارمر نصب کئے جائیں گے۔ اس گرڈ سٹیشن کی تعمیر سے گرڈ روڈ سے شیخ یوسف اور ملحقہ علاقوں میں گھروں کے اوپر سے گزرنے
والی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے باعث ممکنہ حادثات کا بھی خاتمہ ہوجائے گا جبکہ ڈیرہ گرڈ سٹیشن پر اوور لوڈنگ کے ساتھ ساتھ بجلی کی کم وولٹیج، ٹرپننگ اور دیگر مسائل کا بھی کافی حد تک خاتمہ ہوجائے گا اور عوم کو
بلاتعطل بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔
٭٭٭
محکمہ وائلڈ لائف کی فالکن کے غیرقانونی شکاریوں کے خلاف کارروائیوں کاسلسلہ جاری
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) محکمہ وائلڈ لائف کی فالکن کے غیرقانونی شکاریوں کے خلاف کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے۔ ان کاروائیوں کے سلسلہ میں رینج آفیسر کلاچی خلیل کنڈی اور انچارج ڈپٹی رینج
آفیسر سعادت کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے درابن چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران کلاچی کے رہائشی عمر خان کے قبضہ سے غیرقانونی فالکن برآمد کرکے ضبط کرلیا اور وائلڈ لائف اینڈ بائیوڈائیورسٹی
ایکٹ2015 کے تحت ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی ایف او وائلڈ لائف خان ملوک خان نے اس کارروائی پر خلیل خان کنڈی،سعادت ، واچرز محمد شریف، محمد اکرام اور سمیع اللہ کنڈی کو شاباش دی ہے۔
٭٭٭
ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ ان کی خدمات وفاق کی طرف سے پنجاب پولیس کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے مورخہ
30نومبر2019کو ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کمانڈ سنبھالی تھی۔ اپنے گیارہ ماہ کے پیریڈ کے دوران انہوں نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نہایت حکمت عملی اور پیشہ ورانہ طریقہ سے اپنی خدمات سر انجام
دیں۔ ان کی نگرانی میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے 7726مقدمات کا اندراج کیا جن میں 9428چارج ملزمان میں سے 8550ملزمان کو گرفتار کیا۔ مجرمان اشتہاری کی کمپین میں ٹوٹل 760مجرم
اشتہاریوں کو گرفتار کیا جبکہ مجرم اشتہاریوں کو پناہ دینے کے جرم 216ت پ کے تحت 95ملزمان کو گرفتار کیا۔ ہوائی فائرنگ کے خلاف 56ملزمان اور قمار بازی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 65ملزمان کو
گرفتار کیا۔ لاڈ سپیکر ایکٹ کے تحت خلاف ورزی کرنے والے 314ملزمان کو گرفتار کیا۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے ان کی نگرانی میں منشیات کے خلاف بھی خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کیں۔ جن میں
524116گرام چرس، 34023گرام ہیرن، 136بوتل شراب، 136895گرام بھنگ، 18340افیون اور 5831گرام آئس قبضہ پولیس کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کیا۔ اسی طرح برآمدگی
اسلحہ و ایمونیشن میں 99کلاشنکوف، 17کالا کوف، 174رائفل، 531بندوق، 925پستول، 35خنجر، 27590کارتوس اور 01عدد ہینڈ گرینیڈ قبضہ پولیس کیا۔ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود کا سمگلنگ کی
روک تھام کے حوالہ سے اہم کردار ہے۔ اپنے گیارہ ماہ کے پیریڈ میں کروڑوں روپے کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں و سامان قبضہ پولیس کر کے کسٹم حکام کے حوالہ کی گئیں۔ جرائم کی روک تھام کے لئے اضافی ناکہ
بندی پوائنٹ بنائے ان پر موزوں نفری تعینات کی جنہوں نے دن رات ڈیوٹی کر کے محکمہ پولیس کے مورال کو بلند کیا۔ محکمہ کے اندر پولیس ملازمان کے خلاف کمپلینٹ ہائے موصول ہونے پر ان کے خلاف
انکوائری کر کے کمپلینٹ درست ثابت ہونے پر پولیس ملازمان کو سزائیں دیں۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران میں تعریفی اسناد اور نقد انعام تقسیم کئے گئے۔ تھانہ جات کے اندر ٹاٹ کلچر کا
خاتمہ کیا اور مدعیان کی درخواستوں پر میرٹ کی بنیاد پر عمل درآمد کو یقینی بنایا۔ انہوں نے ڈی پی اوڈیرہ کی تعیناتی کے دوران جو بھی سالانہ مذہبی تہوار مثلا ماہ رمضان، عید الفطر، عید الضحی، محرم الحرام، چہلم پر
سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے اور یہ تمام تہوار بہ خیریت انجام پذیر ہوئے۔ ان کی تعیناتی کے دورن کرونا وائرس کی عالمی وبا آئی جس کے دوران خاطر خواہ انتظامات کئے گئے اور اس پر کنٹرول حاصل
کرنے کے لئے محکمہ صحت کے ساتھ خصوصی روابط کے ذریعے اقدامات کئے گئے۔ کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود نے ضلع ڈیرہ کا چارج چھوڑنے سے پہلے پولیس لائن میں یاد گار شہدا پر حاضری دی۔ فاتحہ خوانی کی
اور اس کے بعد ضلعی پولیس دفتر ڈیرہ میں آ کر دفتری عملہ کو خدا حافظ کہا اور ضلع کا چارج چھوڑ کر روانہ ہوگئے۔
٭٭٭
مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کے لئے جاری تربیتی مشق کا انعقاد
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر ڈیرہ کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود نے پولیس لائن ڈیرہ اسماعیل خان میں مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کے لئے جاری تربیتی مشقوں کی فارمیشن کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود نے کہا کہ درپیش چیلنجز سے بہتر طور پر نبر آزما پولیس فورس امن کی ضامن بن گئی ہے۔ زمانہ امن میں منعقد ہونے والی تربیتی مشقیں ہی عملی
میدان میں ریاست کی رٹ قائم رکھنے والی فورسز کی بلا امتیاز نقصان میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے پولیس لائن ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کی تربیتی مشقوں کی فارمیشنز
کا جائزہ لیا اور پولیس کی تربیتی مشقوں میں میں شریک پولیس اہلکاروں کو مختلف فارمیشنزسیکھائے اور تربیتی مشقوں کے خلاف پر تشدد احتجاجی مظاہروں کو منتشر کرنے کی عملی کاروائی کے حوالے سے پولیس جوانوں
کو مختلف ڈرل بھی کرائے گئے پولیس جوانوں کو عملی طور پر سیکھایا گیا کہ کس قسم کی حکمت عملی سے فورس کا کم سے کم استعمال کر کے مجمع خلاف قانون کو منترشر کرنے کی ترکیب نکالی جائے۔ مشقوں کے دوران پولیس
جوانوں کو مزاحمت کرنے والے افراد کے ساتھ بھر پور طریقہ سے نمٹنے کے لئے ان کے خلاف طاقت کا استعمال اور ان کی گرفتاری عمل میں لانے کے علاوہ پولیس کے ساتھ مزاحمت کے دوران زخمی ہونے والے
افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور مزاحمت کاروں کے حملے سے خود کو محفوظ رکھنے کی موثر احتیاطی تدابیر بھی سیکھائے گئے۔ پولیس لائن ڈیرہ میں منعقد ہ تربیتی مشقوں میں پولیس جوانوں کی طرف سے پیش کردہ
عملی مظاہرہ کا جائزہ لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود نے ان تربیتی مشقوں کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے بتایا کہ زمانہ امن میں منعقد ہونے والی مشقیں ہی عملی میدان میں ریاست کی
رٹ قائم رکھنے والی فورسز کی بلا نقصان کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری صرف پولیس کی ہے جس کے لئے تمام وسائل
بروئے کار لائے جائیں گے اور حکومتی رٹ چیلنج کرنے والوں کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آخر میں ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود نے اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں
میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے۔
٭٭٭
ڈاکواسلحہ کی نوک پر ڈرائیور سے دو لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) پولیس کی وردی میں نامعلوم ڈاکوو ¿ں ٹرالر روک کر اسلحہ کی نوک پر ڈرائیور سے دو لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ، متاثرہ ڈرائیور کے مطابق ڈاکوﺅں نے گاڑی کا فرنٹ شیشہ بھی
توڑ ڈالا، ڈرائیورز کا احتجاج، روڈ بلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بائی پاس روڈ پر گزشتہ شب مڈی چوک کے قریب نامعلوم ڈاکوو ¿ں نے گن پوائنٹ پرٹرالرڈرائیور سے دو لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی۔
متاثرہ ڈرائیور کے مطابق مسلح ڈاکو پولیس کی وردیوں میں ملبوس تھے اور ان کے پیچھے چند قدم کی دوری پر پولیس موبائل بھی موجود تھی۔ اس واقعہ کے بعدٹرالر ڈرائیوروں نے کنٹینر کھڑے کر کے احتجاجاً بائی پاس
روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کر دی جس سے بائی پاس روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔بعدازاں متاثرہ ڈرائیورز نے پولیس کی یقین دہانی پر اپنا احتجاج ختم کردیا۔
٭٭٭
پنیالہ زیارت حاجی باباکی مبینہ بیحرمتی کے الزام میں مقامی شخص کیخلاف مقدمہ درج،
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) پنیالہ زیارت حاجی باباکی مبینہ بیحرمتی کے الزام میں مقامی شخص کیخلاف مقدمہ درج، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب
شہید میں زیارت حاجی باباکے متولی امیر شاہ ولد ظاہر شاہ نے297ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ ابراہیم نامی ملزم نے زیارت کی مبینہ طور پر بیحرمتی کی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو
گرفتار کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔
٭٭٭
منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 4کلو سے زائد چرس برآمد کرلی گئی
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں، دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 4کلو سے زائد چرس اور منشیات فروختگی سے حاصل شدہ 18ہزار روپے کی رقم برآمد کرلی۔تفصیلات
کے مطابق کینٹ پولیس نے وانڈہ موچیانوالہ میں منشیات فروش یوسف ولد نواب سکنہ ٹکواڑہ حال آڑہ روڈ سے2060گرام چرس اور منشیات فروختگی سے حاصل شدہ 10ہزار روپے کی رقم برآمد کرلی۔ دوسری
کاروائی میں امتیاز ولد منظور سکنہ ٹانک سے2کلو چرس اور منشیات کی فروختگی سے حاصل شدہ رقم18ہزار روپے کی رقم برآمد کرلی۔ پولیس نے دونوں منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کیخلاف الگ الگ
مقدمات درج کرلئے۔
٭٭٭
مخالفین کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)لڑائی جھگڑے کا گلہ دینے پر مخالفین کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، تھانہ نواب شہید پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب شہید پنیالہ میں نعمان ولد
عجب خان نے 324/34ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ وہ اپنے بھائی وجاہت اور ظفر ولدعصمت اللہ کے ہمراہ مسجد مستی خیل پنیالہ کے قریب لڑائی جھگڑے کا گلہ دینے کیلئے ملزمان حیدر خان، نوروز
خان ، اکرم عرف کاکا پسران گلو خان سکنائے پنیالہ کی طرف گئے تو اسی اثناءمیںملزمان نے ہم پر فائرنگ کردی جس سے میں اور ظفر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے زخمی نعمان کی رپورٹ پراس واقعہ کا مقدمہ درج
کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
٭٭٭
بجلی چوروں کیخلاف کاروائیاں جاری
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) بجلی چوروں کیخلاف کاروائیاں، مکان اور دوکان کے ڈائریکٹ کنڈے پکڑ کر32گز تار برآمد کرکے دو بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں دھرلیا، تھانہ صدر میں الگ الگ درج
کرادیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او پیسکو مندھراں سب ڈویژن معاذ احمد نے واپڈا سٹاف اور پولیس کے ہمراہ بجلی چوروں کیخلاف کاروائی کے دوران ڈیال روڈ پر مکان اور دوکان کے ڈائریکٹ
کنڈے پکڑ کر32گز تار برآمد کرکے دو بجلی چوروں کیخلاف تھانہ صدر میں الگ الگ مقدمات درج کرادیئے ہیں۔
٭٭٭
شہریوں نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کو مسترد کردیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)شہریوں نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر ادویات کی قیمتوں میں کمی اور معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنا کر کے انسانی زندگیوں کو بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔مہنگائی کا شکار شہریوں نے کہا ہے کہ پہلے ہی پاکستانی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اور اب رہی سہی کسر جان بچانی والی ادویات سمیت
دیگر ادویات کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کر کے عوام سے علاج کرانے اور زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا ہے اور پاکستانی ڈاکٹروں کے ایجنٹ ادویات بنانے والی فیکٹریوں اور میڈیکل اسٹو مالکان عوام کو
دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں. سرکاری اور نجی اسپتالوں میں علاج کے لیے آنے والے مریضوں اور دیگر نے بتایا کہ ہم غریب عوام روبروز کی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں محنت کش طبقہ کو اب ہم
دو وقت کی روٹی کے لیے بھی پریشانی کا سامنا رہتا ہے اب رہی سہی کسر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے ہم سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے اب تو معمولی سی بیماری کے علاج کے لئے ڈاکٹر کا لکھا ادویات کا
پرچہ لے کر میڈیکل اسٹور پر ادویات خریدنے جاتے ہیں ایک پرچے کی ادویات کی قیمت ہمارے ہفتہ بھری کی محنت مزدوری سے زائد ہوتی ہے ایک ہفتہ کا کورس ہم صرف دو دن کی ادویات خریدتے ہیں
کیونکہ ہم کو دو دن کی روٹی کے لیے پریشانی کا سامنا دیکھائی دے رہا ہوتا ہے، شہریوں کہ مطابق ادویات کی قیمتیں آسمان پر ہوتی ہیں ان کا معیار انتہائی ناقص اور غیر معیاری ہوتا ہے جس کے استعمال سے فائدہ
بھی نہیں ہوتا شہریوں نے ڈاکٹروں پر بھی سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہر دوا پر ان کا تیس فیصد سے ستر فیصد تک کمیشن ہوتا ہے جبکہ حج عمرے اور غیر ملکی سیرو تفریح کے دورے قیمتی گاڑیاں ہسپتالوں کی تعمیر
مرمت کے علاوہ دیگر مرعات سب کا زون غریب عوام پر ہوتا ہے جو ہم برداشت کر رہے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون