مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

(آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس ساڑھے نو بجے چوک الہ آباد سے شروع ہوگا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 میں اختتام پذیر ہوگا۔ جشن عید میلاد النبی حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلی الہ و اصحابہ وسلم کو بڑے شایان شان طریقے سے منایا جائے گا ۔

سرکاری عمارتوں اور شہر کو جھنڈیوں،و برقی قمقوں اور بینرزکے ذریعے سجایا جائے گا۔

یہ باتیں انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹندنٹ آف پولیس محمد خالد،

اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال اور ضلعی امن کمیٹی کے ممبران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔انہوں نے میونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ

شہر بھر کی صفائی کو بہتر سے بہتر کیا جائے۔ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

اسلام نے ہمیشہ امن کا درس دیا ہے ۔دشمن ہمارے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ان کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ہمیں ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنی ہے۔تمام علماءکرام نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

آخر میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کی گئی

اور پشاور دھماکے میں شہید ہونے والے طالب علموں کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی ۔

%d bloggers like this: