وزیر اعلی پنجاب نے ملزم عابد ملہی کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کیلئے پچاس لاکھ انعام کا اعلان کر دیا،
عثمان بزدار کہتے ہیں پولیس نے شاندار کارکردگی دکھائی،
آئی جی پنجاب پولیس کے مطابق ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے مقامات تبدیل کرتا رہا،
موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری، وزیراعلی پنجاب کا پولیس کو خراج تحسین،
پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پولیس نے سخت محنت کرتے ہوئے ہائی پروفائل کیس کے تمام ملزم گرفتار کئے
سردار عثمان بزدار، وزیراعلی پنجاب، پولیس کی ٹیم کیلئے ملزم کی گرفتاری پر پچاس لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتا ہوں
وزیراعلی کے ساتھ موجود، آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی نے بتایا کہ عابد ملہی کو مانگا منڈی میں گھر سے اس وقت گرفتار کیا جب یہ اپنی بیوی سے ملنے کے لئے آیا
انعام غنی، آئی جی پولیس پنجاب، عابد ملہی کو اس کے سالے کے نمبر کی مدد سے ٹریس کیا
آئی جی پنجاب پولیس نے ملزم کے کئی مقامات پر روپوش رہنے بارے بتاتے ہوئے گرفتاری میں تاخیر کی وجہ بھی بیان کر دی
، انعام غنی، آئی جی پولیس پنجاب، ایک ملزم دوسرے تیسرے روز گرفتار کر لیا تھا، بالا مستری نے ملزم کو بتا دیا تھا جس پر یہ روپوش ہو گیا
وزیراعلی پنجاب نے غیر رسمی گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ ملزم نے خود گرفتاری نہیں دی بلکہ اس کو پولیس نے پکڑا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،