اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملزم عابد ملہی کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کیلئے پچاس لاکھ انعام کا اعلان

پولیس نے سخت محنت کرتے ہوئے ہائی پروفائل کیس کے تمام ملزم گرفتار کئے

وزیر اعلی پنجاب نے ملزم عابد ملہی کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کیلئے پچاس لاکھ انعام کا اعلان کر دیا،

عثمان بزدار کہتے ہیں پولیس نے شاندار کارکردگی دکھائی،

آئی جی پنجاب پولیس کے مطابق ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے مقامات تبدیل کرتا رہا،

موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری، وزیراعلی پنجاب کا پولیس کو خراج تحسین،

پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پولیس نے سخت محنت کرتے ہوئے ہائی پروفائل کیس کے تمام ملزم گرفتار کئے

سردار عثمان بزدار، وزیراعلی پنجاب، پولیس کی ٹیم کیلئے ملزم کی گرفتاری پر پچاس لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتا ہوں

وزیراعلی کے ساتھ موجود، آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی نے بتایا کہ عابد ملہی کو مانگا منڈی میں گھر سے اس وقت گرفتار کیا جب یہ اپنی بیوی سے ملنے کے لئے آیا

 انعام غنی، آئی جی پولیس پنجاب، عابد ملہی کو اس کے سالے کے نمبر کی مدد سے ٹریس کیا

آئی جی پنجاب پولیس نے ملزم کے کئی مقامات پر روپوش رہنے بارے بتاتے ہوئے گرفتاری میں تاخیر کی وجہ بھی بیان کر دی

، انعام غنی، آئی جی پولیس پنجاب، ایک ملزم دوسرے تیسرے روز گرفتار کر لیا تھا، بالا مستری نے ملزم کو بتا دیا تھا جس پر یہ روپوش ہو گیا

وزیراعلی پنجاب نے غیر رسمی گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ ملزم نے خود گرفتاری نہیں دی بلکہ اس کو پولیس نے پکڑا۔

%d bloggers like this: