پاک فضائیہ کا ایک طیارہ پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ پی اے ایف کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پاک فضائیہ کاایک طیار ہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔
پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
امرکہانی ||محمد اسماعیل احمدانی
سرائیکی انٹرنیشنل(مجلہ) ||مُدیر جگدیش چندر بترا
نام ور سرائیکی شاعر مشتاق سبقت انتقال کر گئے