مئی 12, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاقی کابینہ :دوہری شہریت والوں کوالیکشن لڑنے کا حق دینے کیلئے آئینی ترمیمی بل منظور

ذرائع کا کہناہے کہ سینیٹ الیکشن خفیہ رائے شماری ختم کرنے کےلیے آئینی ترمیمی بل کی منظوری بھی دے دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ  نے دوہری شہریت والوں کوالیکشن لڑنے کا حق دینے کیلئے آئینی ترمیمی بل کی منظوری  دیدی ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ سینیٹ الیکشن خفیہ رائے شماری ختم کرنے کےلیے آئینی ترمیمی بل کی منظوری بھی دے دی گئی۔ کابینہ نے جدید جیل کی تعمیرکےلیے اسلام آباد ماسٹر پلان میں ترمیم کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نےپشاور،لاہور،راولپنڈی میں اسپیشل کورٹ کے ججزکی تعیناتیوں کی منظوری کے ساتھ ساتھ چین اور پاکستان کی وزارت ٹیلی کمیونی کیشن میں ہونے والے   ایم اویوکی بھی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں پائلٹس کے مشکوک لائسنزکی منسوخی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

%d bloggers like this: