کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
مویشی منڈی کے قریب موٹرسائیکل اور ٹریکٹر میں تصادم،تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار خاتون موقع پر جاں بحق،خاوند زخمی،
ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار،پولیس نے کاروائی کا آغاز کردیا،اس بارے تفصیل کے گزشتہ روز مویشی منڈی کے قریب موٹرسائیکل
اور تیزرفتار ٹریکٹر میں تصادم ہوا ہے،تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار40 سالہ خاتون کنیز زوجہ پنوں قو م بھٹی موقع پر جاں بحق ہوگئی
جبکہ خاوندپنوں بھٹی بھی زخمی ہو گیا،نا معلوم ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کرنعش کو پوسٹ مارٹم کیلیے ٹی ایچ کیو ہسپتال روانہ کردیا اور نا معلوم ڈرائیورکے خلاف
کاروائی کا آغاز کردیا
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے انتقامی کارروائی کے علاوہ
حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ہے،حکومت کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے 20 لاکھ سے
زائد لوگ بیروزگار ہو چکے ہیں،لوگوں کے کاروبار نہیں رہے جو کروڑوں روپے کی فیکٹری لگا
کر بیٹھا ہے وہ بھی مسائل کا شکار ہے، لاہور اسلام آباد موٹر وے پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشددکا واقعہ کھلی دہشت گردی
اور افسوسناک عمل ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں
مخصوص ایجنڈے کے تحت پراپیگنڈہ کیا گیا جو کنٹینر سے شروع ہوا اور الیکشن تک چلاگیا،الیکشن کے دوران جھوٹ بولا گیا
اور بدزبانی کا کلچر پھیلایا گیاکہ انکی حکومت آئے گی اور 100 دنوں میں ملک ٹھیک کردے گی،انہوں نے کہا کہ ن لیگی رہنماؤں پر کوئی کرپشن کیس
نہیں بنا جبکہ موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ میں کرپٹ ترین ہے اور موجودہ دور میں ہر ادارے میں ہی کرپشن ہے، اپنی ناکامی چھپانے کے لیے حکومت انتقامی کارروائی کر رہی ہے، نیب کو صرف نواز شریف،
شہباز شریف اور حزب اختلاف ہی نظر آتی ہے، لاہور اسلام آباد موٹر وے پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشددکے واقعہ کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ موٹر وے پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کھلی دہشت گردی اور افسوسناک عمل ہے،
ایک خاتون کو کار سے اتار کر بچوں کے سامنے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانا حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخودنوٹس لینے اور خاتون سے زیادتی کرنے والے وحشی درنددہ صفت ملزمان کو سخت
سےسختسزادینے کا مطالبہ بھی کیاا
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
سابق ممبر قومی اسمبلی الحاج ملک سلطان محمود ہنجرا کے دور میں منظور ہونے والے منصوبہ گھلو موڑ تا پیر جگی موڑ روڈ کی مرمت کے
منصوبے کے فنڈ 4 کروڑ 90 لاکھ جاری کروا کر ایم پی
اے ملک غلام قاسم ہنجرا نے کام شروع کروا دیا،منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل،ان شاء اللہ بہت جلد منصوبہ مکمل ہو جائے گا،اس بارے تفصیل کے مطابق سابق رکن
قومی اسمبلی الحاج ملک سلطان محمود ہنجرا ء نے اپنے دور اقتدار میں گھلو موڑ تا پیر جگی موڑ اور پیر جگی موڑ تا نور شاہ روڈ کی
مرمت کا منصوبہ 2017 میں منظور کروایا،بعد میں مخالفین نے اس منصوبہ کو رکوا دیا، 2020 میں ایم پی اے ملک غلام قاسم ہنجرا نے اس منصوبہ کے فنڈ 4 کروڑ 90 لاکھ روپے منظور کروا کر
اس منصوبہ پر کام شروع کروا دیا، گھلو موڑ سے پیر جگی موڑ تک جو روڈ بہت ہی خستہ حالت میں تھا اس کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،بہت جلد گھلو موڑ سے پیر جگی موڑ تک کام مکمل کر لیا
جائے گا،پیر جگی موڑ سے نور شاہ تک نیا کارپٹ روڈ کا منصوبہ بھی انشاء اللہ بہت جلد منظور ہونے کے
بعدمکمل کر لیا جائے گا
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
وارڈ نمبر1 ٹبہ سلطان پورہ کوٹ ادو کے رہائشی سید غلام عباس شاہ نے نہیں بتایا کہ
وہ ایک غریب محنت کش ہے اور محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے،سید غلام عباس شاہ نے الزام عائد کیا کہ اس نے اپنے بیٹے فیصل عباس کی شادی اس کے ماموں
سید اعجاز حسین شاہ مرحوم کی بیٹی دل آویز 5 ماہ پہلے کی تھی،گھریلو ناچاقی تھی،دل آویز کی والدہ نسرین بی بی چوکے ایک تیز اور چالاک خاتون ہے اپنی بیٹی کاگھر نہیں بسنے دیتی تھی،سید غلام عباس شاہ نے الزام عائد کیا کہ
عید قربان پر اس کے بیٹے نے اپنی بیوی کو گھر بلوایا جس پر وہ انکاری ہو گئی بعد ازاں کئی روز بعد اپنے چچا سید مختیار حسین کی مشاورت سے اپنی والدہ نسرین بی بی اور اپنے بھائیوں وسیم
اور عون کے ہمراہ حق مہر میں لکھے 3مرلہ کے مکان سمیت ان کے مکان ڈیڑھ مرلہ پر مکان پر بھی قبضہ کر لیا اورعدالت میں نان نفقہ اور حق مہر کی رٹ بھی دائر کردی جسکی تاریخ پیشی20ستمبر کو ہے، سید غلام عباس نے الزام عائد کیا کہ
انہوں نے ہم دونوں میاں بیوی اور میرے چھوٹے بیٹے حیدر عباس کوگھر سے نکال دیا،اور اپنے کپڑے پھاڑ کر تھانہ پولیس کوٹ ادو میں لڑائی کی جھوٹی اطلاع کردی،سید غلام عباس شاہ نے بتایا کہ
میرے بیٹے کی ساس نسرین بی بی اور اس کی بیوی دلآویز نے بیٹے فیصل عباس کو کہا کہ اگر تو اپنے والدین کے ساتھ گیا تو تیرا برا حشر کریں گے
جو کہ خوف کے مارے ان کی حراست میں ہے،سید غلام عباس شاہ نے کہا کہ وہ اپنی بیوی اور چھوٹے بیٹے کے ہمراہ بے گھر ہو چکا ہے
اور در بدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے،نسرین بی بی اور اس کی بہو دلآویز اپنے دونوں بھائیوں اور اپنے چچا مختیار حسین شاہ کی ایماء پر ان کی
جان کے درپے ہیں انہیں اپنی جان اور اپنے بیٹے فیصل عباس کی جان کا بھی خطرہ ہے،سید غلام عباس شاہ نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار آئی جی پنجاب،آر پی او ڈیرہ غازی خان،
ڈی پی او مظفرگڑھ حسن اقبال،ایس ڈی پی او کوٹ ادو امجدجاوید سے مطالبہ کیتاہ)
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
سیاسی اختلاف جرم بن گیا،حکومتی رکن اسمبلی کے حواریوں کی طرف سے اپوزیشن کرنے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ لگانے کے الزام میں ”شان گروپ“کے حمائتی نوجوان پر تشدد،،
سوشل میڈیا ورکرز میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی،سیاسی مداخلت پر پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، مضروب کو ہسپتال میں ڈاکٹرز کا72گھنٹے تک میڈیکل سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کیا گیا،
پولیس بھی کاروائی سے انکاری ہے، ورثاء کا الزام،اس بارے تفصیل کے مطابق گزشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر کرپشن کے الزام میں خضر حیات گرمانی کی چیٹ کے سکرین شارٹ وائرل ہوئے جوکہ
ٹاپ ٹرینڈ بن گئے،مذکورہ پوسٹ کو ارسلان گرمانی نے بھی شئیر کردیا جس پر خضر حیات گرمانی سیخ پا ہوگیا اور اپنے ساتھیوں،عبداللہ گرمانی،شان گرمانی، طاہر گرمانی،حمزہ گرمانی،
واجد حسین،منظر،سلمان گرمانی،عبداللہ گرمانی اور نامعلوم گشکوری دوست سمیت ارسلان کی تاک میں بیٹھ گئے اور ارسلان کو وہاں سے گزرتا دیکھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا،زخمی
حالت میں ارسلان کوتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹا دو داخل کرادیا گیا،متاثرہ ارسلان گرمانی کے والد غلام شبیر گرمانی، بھائی ضمیر خان اورسیفل خان گرمانی اور چچا راشد خان گرمانی نے اس واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ
واقعہ کو 72گھنٹے گزر جانے کے باوجودکوء کاروائی نہ ہوسکی،انہوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ حسن اقبال،ایس ڈی پی او کوٹ ادو امجدجاوید،
ایس ایچ او سنانواں اور مقامی ایم پی اے سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں انصاف نہ ملا تو وہ انصاف کے حصول تک پر امن احتجاج شروع کریں گے ا)
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
صدر انجمن تاجران حاجی ممتاز احمد،انجمن تاجران غلہ منڈی کے سنئیر رہنما چوہدری رشید،غفار ٹریڈر کے حاجی غفار،مسلم لیگ ن یوتھ کے
ضلعی رہنما چوہدری احمد رشید،اروماان ہوٹل والے،چوہدری اسلم نے اپنی تمام برداری کارکنوں اور دوستوں سمیت وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹرمیاں شبیر علی قریشی گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا،اس حوالے سے انہوں نے گزشتہ روز وفاقی وزیرمملکت برائے
ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی سے ملاقات کی اور ان کے گروپ میں باقاعدہ طور پر شمولیت کااعلان کیا،اس موقع پر انہوں نے اپنی بھر پور حمایت کا بھی اعلان بھی کیا،اس موقع پر میاں احسن علی قریشی ذیشان نیازی زاہد گرمانی انوار یوسف عارف چانڈیہ طارق خان
چانڈیہ سمیت دیگر بھی موجود تھے،واضع رہے کہ مذکورہ گروپ پہلے ہنجراء خاندان کی حمایت کرتا تھا جو کہ ہنجراء گروپ کو چھوڑ کر میاں شبیر قریشی گروپ میں شامل ہوا ہےہ
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ