مئی 11, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مݪتان کی خبریں

مݪتان سے نامہ نگاروں اور نماءندگان کے مراسݪوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے

 

ملتان( )

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ٹیموں نے ایک روز میں ریجن بھر میں 114بجلی چور پکڑ لئے

۔ایک لاکھ36ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 22 لاکھ86 روپے جرمانہ عائد۔12ستمبر 2020ء کو ملتان میں 25گھریلوصارفین کو35652یونٹس چوری کرنے پر564510 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان

میں 18 گھریلواورکمرشل صارفین کو22268یونٹس چوری کرنے پر372570 روپے جرمانہ، بہاولپور میں 16 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو21269یونٹس چوری کرنے پر342200 روپے جرمانہ

،ساہیوال میں 19گھریلوصارفین کو10523یونٹس چوری کرنے پر172731 روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 17 گھریلوصارفین کو22778یونٹس چوری کرنے پر 421000 روپے جرمانہ، مظفرگڑھ میں 12 گھریلواورکمرشل صارفین کو14889یونٹس چوری کرنے

پر235000 روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 4گھریلوصارفین کو5301یونٹس چوری کرنے پر 85090 روپے اورخانیوال میں 3گھریلوصارفین کو4276یونٹس چوری کرنے پر93600روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔


ملتان( )
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے، نئے کنکشنوں کی

بروقت فراہمی اور سسٹم اپ گریڈیشن کے منصوبوں کے تحت مالی سال 2020-21؁ء کے دوران297کلومیٹر ہائی ٹیشن (ایچ ٹی)لائنیں نصب کی ہیں

جس سے میپکو سسٹم میں ہائی ٹینشن لائنوں کی کل لمبائی78ہزار 606کلومیٹرہوگئی ہے جبکہ اسی دورانئے میں 29کلومیٹر لوٹینشن (ایل ٹی) لائنیں نصب کی گئی ہیں جس سے میپکو سسٹم میں لوٹینشن لائنوں کی لمبائی50 ہزار139کلومیٹرہوگئی ہے

۔جولائی اوراگست2020؁ء کے دوران ملتان سرکل میں 19.6کلومیٹر ایچ ٹی اور8کلومیٹر ایل ٹی، ڈی جی خان سرکل میں 8.9کلومیٹر ایچ ٹی اوراعشاریہ5کلومیٹر ایل ٹی، وہاڑی سرکل میں 35.71 کلومیٹر ایچ ٹی،

بہاولپور سرکل میں 69.28کلومیٹر ایچ ٹی اور12.66 کلومیٹر ایل ٹی،ساہیوال سرکل میں 63.27کلومیٹر ایچ ٹی اور2.25 کلومیٹر ایل ٹی، رحیم یار خان سرکل میں 4.94 کلومیٹر ایچ ٹی، مظفرگڑھ سرکل میں 12.83کلومیٹر ایچ ٹی اور2کلومیٹر ایل ٹی، بہاولنگر سرکل میں 45.45کلومیٹر ایچ ٹی اور 3.64 کلومیٹر ایل ٹی جبکہ خانیوال سرکل میں 37کلومیٹر ہائی ٹینشن لائنیں نصب کی گئی ہیں۔


ملتان( )

سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل میاں محمد انور نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایاجائے۔ درج ہونے والی شکایات کا ازالہ ہونے تک صارف سے

رابطہ میں رہاجائے۔ صارفین سے غیر اخلاقی رویہ اپنانے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شمس آباد سب ڈویژن کے کمپلینٹ سنٹر کے اچانک دورے کے موقع پر کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹرکسٹمرسروسز سنٹرتاج محمود قمر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے درج ہونے والی شکایت پر صارفین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا

اور شکایت کے اندراج اور ازالے بارے معلومات لیں۔ انہوں نے شکایت رجسٹر چیک کیا اورڈیوٹی پر موجود کمپلینٹ سٹاف کو ہدایت کی کہ عملہ مستعدہوکر خدمات سرانجام دے اور تینوں شفٹوں میں الرٹ رہے


مݪتان

ریسکیو 1122 نےگزشتہ 24گھنٹوں میں 200 ایمرجنسیز میں 210 لوگوں کو ریسکیو کیا ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 196 جبکہ شجاع آباد میں 04 ایمرجنسی اٹینڈ کی گئی-
جن میں ٹریفک حادثات کی

تعداد 39 ہے 53 حادثات ملتان میں جبکہ 01 حادثہ شجاع آباد میں پیش آیے ان حادثات میں مجموعی طور پر 53 لوگوں کوریسکیور کیا گیا

جن میں سے 35 کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور 18 مریضوں کو نشتر ہسپتال اور دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کیا

گیا-
شجاع آباد میں آج کے دن 01 حادثات رونما ہوئے –
ملتان میں 58 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 58 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا جن میں سے 35 مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 17 مریضوں کو

نشترھسپتال شفٹ کیا گیا-
آج کے دن ریسکیو 1122 ملتان نے 112 میڈیکل ایمرجنسیزمیں 113 ملتان شہر میں جبکہ 01 ایمرجنسیزشجاع آباد میں پیش آئیں میڈیکل کی ایمرجنسی میں مجموعی طور پر 121 مریضوں کو

ریسکیو کیا گیا 38 کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 54 کو نشترھسپتال اور ملتان کے دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا میں 05 کرائم ایمرجنسی اور 13 متفرق

ایمرجنسیز میں رسپانس کیا – ریسکیو 1122 ملتان نے آج کے دن 110 مردوں کو جبکہ 54 خواتین کوریسکیو کیا — ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک ایمبولینس سروس نے آج کے

دن 53 ایمرجنسیز پر رسپانس


عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آھنگ ہونے اور نسل نو کی

مݪتا ن

فکری بالیدگی کے لئےکتاب کلچر کا فروغ وقت کی اݪتن ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار سابق کنٹرولر اور چیرمین ملتان تعلیمی بورڈ اور معروف ادیب

ڈاکٹر مختار احمد ظفر نے پاکستان لٹریری فورم کے زیراہتمام گریزن پبلک لائبریری میں ملتان کے اھل قلم اور ان کی کتابوں کی ایک تعارفی تقریب کی صدارتی تقریب سے کیا

اس موقع پر پاکستان لیٹریری فورم کے چیرمین اظہر سلیم مجوکہ نے کہا کہ کتاب شناسی کے فروغ کے لئے سستی اور معیاری کتابوں کی اشاعت کے ساتھ ساتھ کتابوں کی تعارفی تقاریب کا انعقاد بھی ضروری ہے تقریب کی

مہمان خصوصی سابق وائس چامسلر خواتین یونیورسٹی ڈاکٹر عصمت ناز نے کہا کہ گریزن پبلک لاینیریری کا ماحول کتاب دوست اور اھل ملتان کے لیے ایک خوبصورت تحفہ ہے تقریب کے مہمانان اعزاز معروف شاعر

اور ادیب رضی الدین رضی شاکرحسین شاکر عامرشہزاد صدیقی اور نوازش علی ندیم نے بھی اپنے خطاب میں کتاب کو تنہائ کا بہترین ساتھی قرار دیتے ہوے اسے معاشرتی انقلاب کا اہم ذریعہ قرار دیا اور معیاری

کتابوں کے فروغ پر زور دیا اس موقع پر پروفیسر افتخار گیلانی پروفیسر اشرف جاوید ملک

جمیل ہاشمی اجمل خاموش قمر ہاشمی خلیفہ مسرور حسنین صدیقی شفیق اختر حر علی عمران ممتاز مجید احمد جائ رحمت علی حمیرہ دعا اور مسعود احمد قریشی نے

اظہار خیال کرتے ہوئے اپنی کتابوں کا تعارف اور اپنا کلام بھی پیش کیا تقریب کے اختتام پر زکریا گولڈ بنک کے

محمد شاہد زکریا اور گریزن لایبریری کے لایبریرین فہد اشفاق نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا تقریب میں اھل قلم کی بھرپور شرکت رہی۔

%d bloggers like this: