نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیب: پیراگون ہاؤسنگ سٹی کیس میں ضمانت کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر

نیب نے درخواست میں استدعا کی کہ سپریم کورٹ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت کا فیصلہ واپس لے،

قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ نون کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی پیراگون ہاؤسنگ سٹی کیس میں ضمانت کے فیصلے پر نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔

نیب نے درخواست میں استدعا کی کہ سپریم کورٹ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت کا فیصلہ واپس لے، رولز کے تحت نیب مقدمات کی تین رکنی بنچ سماعت کر سکتا ہے، جب کہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو دو رکنی بینچ نے ضمانت دی۔

نیب درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کی آبزرویشنز سے کرپشن کیس کا ٹرائل متاثر ہوگا، عدالتی فیصلے میں لارجر بنچ کے وضع کردہ اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی، سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ ضمانت کا فیصلہ مختصر لکھا جائے۔

قومی احتساب بیورو نے درخواست میں کہا کہ عدالت عظمیٰ کے دو رکنی بنچ نے 87 صفحات کا فیصلہ لکھا جو عدالتی فیصلے کے خلاف ہے، عدالت اپنے فیصلے سے پیرا گراف نمبر 18 سے 48 اور 56 سے 70 تک حذف کرے۔

About The Author