دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اداکارہ میرا : مالی امداد کی درخواست منظور

ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا بینک آف پنجاب کی کسی بھی برانچ سے پانچ ہزار روپے کی امداد حاصل کرسکیں گی۔

لاہور: ممتاز فلمی اداکارہ میرا کی جانب سے دی جانے والی مالی امداد کی درخواست منظورکر لی گئی ہے۔

 اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ اداکارہ میرا کو لاہور آرٹس کونسل کی جانب سے پانچ ہزار روپے کی امداد دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا بینک آف پنجاب کی کسی بھی برانچ سے پانچ ہزار روپے کی امداد حاصل کرسکیں گی۔

 اداکارہ میرا نے اپنی مالی مشکلات کے سبب لاہور آرٹس کونسل میں امداد کی درخواست دی تھی۔

لاہور آرٹس کونسل نے ضرورت مند فنکاروں کے لیے فنڈز جاری کیے ہیں۔ ہر ضرورت مند فنکار کو پانچ ہزار روپے فی کس کے حساب سے بینک آف پنجاب سے ملیں گے۔

About The Author