پشاور : خیبرپختونخوا اسمبلی میں غریب عوام کو مفت قانونی معاونت دینے سے متعلق بل منظور کرلیا گیا۔
کے اسمبلی سے منظورکیے گئے بل کے تحت صوبے میں لیگل ایڈ ایجنسی قائم کی جائے گی۔
لیگل ایڈ ایجنسی کے تحت غریب شہریوں کو مفت قانونی معاونت دی جائے گی۔
بل کے تحت خاندانی جھگڑوں، طلاق، جہیز، جائیداد سمیت دیگر خاندانی مسائل میں خواتین کو مفت قانونی معاونت دی جائے گی۔
سول اور کریمنل مقدمات میں خواتین کو مفت وکیل فراہم کیے جا سکیں گے ۔ قانونی جنگ لڑنے کی اسطاعت نہ رکھنے والے مردوں کو بھی سول مقدمات میں مفت وکیل فراہم کیے جائنگے۔
اے وی پڑھو
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،
متوازن وفاق اور وسائل پر اختیار کےلئے سرائیکی سرگرم کارکنوں اور طلبہ تنظیموں کی’ سرائیکی صوبہ ریلی کا انعقاد