دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جعلی بنک اکاونٹس انکوائری میں سابق صدر سندھ بنک ایک بار پھر طلب

انہوں نے اومنی گروپ کو نوازنے کے لیے قومی خزانے کو تین ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے

قومی احتساب بیورو نے جعلی بنک اکاونٹس انکوائری میں سابق صدر سندھ بنک کو ایک بار پھر طلب کرلیا۔۔۔۔۔

بلال شیخ پر الزام ہے کہ انہوں نے اومنی گروپ کو نوازنے کے لیے قومی خزانے کو تین ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے

جعلی بنک اکاونٹس میں نیب کی تحقیقات جاری ہے ۔۔۔

احتساب بیورو نے سندھ بنک کے سابق صدر بلال شیخ کو زاتی حثیت میں نو جولائی کی صبح گیارہ بجے دستاویزات سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے

نیب کال اپ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سک انڈسٹریل سکیم کے فیز ون اور ٹو میں آپکے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں

بطور صدر سندھ بنک اور ہیڈ آف کریڈیٹ کمیٹی آپ نے اومنی گروپ کو خلاف قانون فائدہ پہنچایا جس سے قومی خزانے کو تین ارب بہتر کروڑ اور تیس لاکھ کا نقصان ہوا ہے۔

About The Author