پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے گرفتار ڈاکٹرزاور ہیلتھ ایمپلائز کو غیرمشروط رہا کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ سینئیر ڈاکٹرز کے نمائندہ وفد کے محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ مذاکرات میں کیا گیا ۔
ڈاکٹرزکے وفد نے محکمہ صحت کے حکام کو گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطالبات سے آگاہ کیا ۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس (جی ایچ اے) کے ترجمان کی طرف سے کہا گیاہے کہ مطالبات میں ریجنل و ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ایکٹ کی واپسی شامل ہے۔
گرینڈ الائنس نے گرفتار ڈاکٹرزاورایمپلائز کی رہائی، وزیرصحت اورڈاکٹر نوشیران برکی کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
حکومت نے ایک مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے گرفتار 15 ارکان کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
گرینڈ الائنس کی طرف سے کہا گیاہے کہ حکومت کی جانب سے باقی مطالبات زیر غور ہیں مکمل مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ کے پی پولیس نے پشاور میں ڈاکٹروں کے احتجاج کے دوران 15 ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا تھا۔ گرفتار کیے گئے 15 افراد کو 28ستمبر کو سینٹرل جیل مردان منتقل کر دیا گیا تھا۔
سنٹرل جیل منتقل ہونے والے افراد میں ڈاکٹر عالمگیر، ڈاکٹر راحیل شہزاد، ڈاکٹر عباس خان اور دیگر اہلکار شامل ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب