اکتوبر 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

19اپریل2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

محمد اسد اللہ شہزاد

"”ٹڈی دَل اورمحکمہ زراعت توسیع و ضلعی انتظامیہ راجن پور کے اقدامات "”. تحریر ۔محمد اسد اللہ شہزاد ڈسٹرکٹ انفرمیشن. آفیسر راجن پور ۔۔

ٹڈی دَل گراس ہاپر کی بڑی قسم کا سب سے زیادہ پایا جانے والا ایک کیڑاہے۔ جس کا سائنسی نام Schistocerca Gregariaہے۔

ٹڈیاں مختلف قسم کی ہوتی ہیں بعض بڑی ہوتی ہیں اور بعض چھوٹی ، بعض سرخ رنگ کی ، بعض زرد رنگ کی اور بعض سفید رنگ کی ہوتی ہیں۔انفرادی حالت میں ٹڈی دَل کے بچے ہلکے پیلے سبز اور پھر سیاہی مائل بھورے رنگ میں تبدیل ہوجاتے ہیں

جبکہ اجتماعی حالت میں مکمل کیڑے کا رنگ بھوسہ نما اور زرد ہوجاتا ہے۔ ٹڈی کی چھ ٹانگیں ہوتی ہیں دو سینے میں،

دو بیچ میں اور دو آخر میں۔ٹڈی دل ایک ہجرت کرنے والا کیڑا ہے جس کے پوری دنیا میں 20 اسپیشیز پائے جاتے ہیں۔

صرف 3 عدد ٹڈی دل مل کر چند ہفتوں میں لاکھوں کا جھنڈ بنا سکتے ہیں۔ ایک بالغ ٹڈی 8 سے 10 ہفتے تک زندہ رہ سکتا ہے۔

مکمل نر کیڑا 40سے 50ملی میٹر لمبا اور مادہ 50سے 60ملی میٹر تک لمبائی کی ہوتی ہے۔اگر موسم اور ہوا موافق ہو تو ٹڈی 3000 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہیں۔

یہ زمین اور سمندر دونوں راستوں سے گزر سکتی ہیں، یہ دن کو سفر اور رات کو آرام کرتی ہیںاور ٹڈی 2 کلومیٹر اونچائی تک اڑ سکتی ہیں۔

ایک جھنڈ میں کروڑوں کی تعداد میں ٹڈیاں ہو سکتی ہیں۔ایک جھنڈیا دَل کئی کلومیٹر تک پھیلا ہو سکتا ہے ۔
2003 سے 2005 کے درمیان افریقہ میں ٹڈی دل نے تباہی مچائی اور 100 فیصد فصلوں کو تباہ کر دیا،

بالآ خر انتہائی سخت سردی اور خشک موسم میں 13 ملین ہیکٹرز پر زمینی اور فضائی کیمیکل اسپرے کرکے اس کو ختم کیا گیا

جس پر تقریباً 500 ملین ڈالر خرچہ آیا۔ٹڈی دَل اس وقت پاکستان میں براستہ بلوچستان داخل ہو چکا ہے۔ اس وقت صوبہ بلوچستان اور سندھ کے بعض علاقوں میں اس کی موجودگی رپورٹ ہوئی ہے۔

پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں 2019 میں مغربی ہوائیں معمول سے زیادہ چلیں جس کی وجہ سے بارشیں بھی زیادہ ہوئیں

اور پاکستان کے جنوب مغرب میں موجود ایران و سعودی عرب و دیگر خلیجی ریاستوں میں پہلے سے موجود ٹڈی دَل کو پاکستان آنے کا موقع ملا۔


ٹڈی دَل کو قدرتی ، غیر کیمیائی اور کیمیائی طریقوں سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔ قدرتی کنٹرول میں بہت ہی سخت اور خشک سردی کا موسم ان کو ختم کر سکتا ہے،

میچور ہونے سے پہلے اگر خوب بارش ہو جائے تو تب بھی یہ ختم ہو سکتے ہیں اور پرندے ، رینگنے والے جانور اور بھڑوغیرہ ٹڈیاں کھاتے ہیں

جس سے قدرتی کنٹرول میں مدد ملتی ہے۔ غیرکیمیائی طریقہءکنٹرول میں جہاں مکڑی کے دَل اکھٹے ہوں وہاں میکانکی طریقہ سے پودوں کی ٹہنیوں اور چھڑیوں سے ختم کیا جائے،

رات کے وقت جھاڑیوں اور پودوں پر بیٹھی ہوئی مکڑی کو شعلہ بردار مشینوں سے آگ لگا کر تلف کردیا جائے اور جس زمین میں مکڑی کے انڈوں کی نشاندہی ہوجائے

یعنی جہاں سوراخ ہوں اس رقبہ کے گرد 2فٹ گہری اور1.5تا2.5فٹ چوڑی کھائیاں کھود دی جائیں تاکہ ٹڈی کے نوزائیدہ بچے انڈوں سے نکلنے کے بعد خوارک کی تلاش میں ان کھائیوں میں گرکر جمع ہوجائیں

پھر وہاں ان کھائیوں میں مٹی سے انہیں دفن کرکے زہریلے دھوئیں سے انہیں ختم کیاسکے۔ جبکہ کیمیائی کنٹرول میں لیمبڈاسائی ہیلوتھرین (Lambda Cyhalothrin)اور کلورپائیریفاس (Chlorpyriphos)کا محلول استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

اس کے علاوہ محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورہ سے بھی زرعی زہروں کا انتخاب اور استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ٹڈیوں کا جھنڈ جتنا بڑا ہوگا اسے کنٹرول کرنا اتناہی مشکل ہوگا، یہ بہت ہی ضروری ہے کہ ایک ہی وقت میں مکمل جھنڈ کو اسپرے کر کے ختم کیا جائے بصورت دیگر یہ ختم نہیں ہوگا۔

حکومتِ پنجاب کی جانب سے صوبہ کی سطح پر پی ڈی ایم اے پنجاب، محکمہ زراعت پنجاب اور تمام متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ باہم رابطے میں ہیں۔

جنوبی پنجاب خاص طور پر ڈیرہ غازیخان اور بہاولپور ڈویژن کے اضلاع میں ٹڈی دَل کے حوالے سے مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے

اور کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے چوکس ہیں۔اسی طرح وفاقی حکومت کے متعلقہ اداروں خاص طور پر فیڈرل پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگراداروں سے رابطہ اور کوآرڈینیشن بھی جاری ہے۔

اب اگر ضلع راجن پور کی بات کی جائے تو گذشتہ کئی دنوں سے یہاں ٹڈی دَل کے رینگنے والے جُھنڈتحصیل روجھان کے علاقوں عربی ٹبہ، شاہ والی، باڑہ ٹپہ، شیخ والا اور دیگر علاقوں میں پائے گئے ہیں

جن کی پیدائش بلوچستان کے علاقوں میں ہوئی مگر انہوں نے کچھی کینال کو پار کرکے روجھان کے کچھ علاقوں کو اپنا مسکن بنا لیا ۔

ضلعی انتظامیہ راجن پور ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کی زیرِ قیادت اس ضمن میںمکمل طور پر متحرک اور الرٹ ہے۔

ٹڈی دَل کے مکمل تدارک کے لیے 24/7انسداد ٹڈی دل آپریشن پوری قوت کے ساتھ کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے بریفنگ دیتے ہوئے

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ راجن پور /ضلعی فوکل پرسن انسداد ٹڈی دَل آپریشن راحت حسین راشد نے بتا یا کہ آپریشن کے نتیجہ میں ٹڈی دل کی بہت بڑی تعدادکا خاتمہ کردیا گیاہے ۔

صورتحال کی پیچیدگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فیڈرل پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے فضائی و زمینی ٹیمیں ٹڈی دَل کے خلاف آپریشن میں متاثرہ علاقوں میں جاری آپریشن میں ہراول دستے کا کردار نبھا رہے ہیں۔

ٹڈی دَل کے خلاف آپریشن میں ہیلی کاپٹر، سپرے طیارہ، مشینی سپرے انجن، جٹاو سپرے انجن ، ڈیفنڈر اور دیگر بھاری سپرے مشینری کو استعمال کیا جارہا ہے۔

کل سروے کیے گئے149679ایکڑ رقبہ میں سے اب تک کل 26916ایکڑ رقبہ پر کیڑے مارادویات کا اسپرے کیا گیا ہے

جس میں 20934ایکڑ رقبہ پر زمینی آپریشن کے ذریعے جبکہ 5982ایکڑ رقبہ پر فضائی آپریشن کے ذریعے سپرے کیا گیا۔

ابھی مزید 30387ایکڑ رقبہ پر سپرے کرنا باقی ہے۔ راحت حسین راشد نے مزید بتا یا کہ آپریشن کو مزید موثر بنانے کے لیے مختلف مقامات پر خندقیں کھود کر رینگنے والی ٹڈیوں کو ان میں پھنسا کر ان پر

سپرے کرکے انہیں تلف کیا جارہا ہے۔ مزید یہ کہ ٹڈی دل کا انڈوں، بچوں اور ہاپرز (Hopers) کی حالتوں میں تدارک یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ

آئندہ نسل پروان نہ چڑھ سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع راجن پور،ڈیرہ غازیخان، مظفر گڑھ اور ضلع رحیم یار خان کی محکمہ زراعت توسیع کی ٹیمیں ٹڈی دل کے خاتمہ کے لیے دن رات آپریشن میں

مصروف ہیںجنہیں فیڈرل پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پاکستان، ضلعی انتظامیہ راجن پور، محکمہ پلانٹ پروٹیکشن، آن فارم واٹر مینجمنٹ، پولیس، بارڈر ملٹری پولیس اور

دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی کے مطابق ضلع راجن پور میں انسداد ٹڈی دَل آپریشن ضلع بھر سے ٹڈی دَل کے مکمل خاتمہ تک پوری قوت سے جاری رہے گا

اور اس ضمن میں کسی متعلقہ محکمہ کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔کسانوں کی فصلوں کو ہر قیمت پر ٹڈی دل سے محفوظ رکھا جائیگا

اور اس ضمن میں تمام دستیاب وسائل کو استعمال میں لایا جائے گا۔مزید یہ کہ ٹڈی دَل کے ضلع بھر سے مکمل خاتمہ تک نہ خود چین سے بیٹھوں گا

اور نہ ہی کسی متعلقہ افسر کو بیٹھنے دوں گا۔

اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ایک طرف جہاں گزشتہ کئی دنوں سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت توسیع راجن پور ٹڈی دَل کے تدارک کے لیے شب روز ایک کئے ہوئے ہیں

اور کارونا وائرس کی وبائی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کی مشترکہ کاوشوں سے ٹڈی دل کے کنٹرول کے سلسلہ میں حوصلہ افزا نتائج برآمد ہو رہے ہیں،

وہیں اب دوسری طرف لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ ضلع میں کسی بھی مقام پر ٹڈی دَل کی موجودگی کے شواہد ملنے پر ضلعی انتظامیہ کوقریبی اسسٹنٹ کمشنر آفس، محکمہ زراعت کے دفاتر،

محکمہ بارڈر ملٹری پولیس کی چیک پوسٹ یا براہ راست ڈپٹی کمشنر آفس راجن پور کو اطلاع دیں اور کسانوں کی فصلات و سبزچارہ کو

ٹڈی دَل سے محفوظ رکھنے میں ضلعی انتظامیہ و محکمہ زراعت توسیع راجن پور کا ساتھ دیں۔


حاجی پورشریف

ملک خلیل الرحمٰن واسنی

کسانوں کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لیئے حکومت پنجاب کے مثالی اقدامات کے سبب گندم کا ایک ایک دانہ خرید کیا جائے گا "سردار فاروق امان اللّٰہ دریشک”

مقامی ایم پی اے حلقہ پی پی 295 و چیئر اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سردار فاروق امان اللّٰہ دریشک نے متعلقہ انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمن بلوانی کے ہمراہ مرکز خرید گندم فوڈ سنٹر فاضل پور کا دورہ کیا

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں پنجاب حکومت امسال کسانوں سے 158 ارب کی خطیر رقم سے 45لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے

اور ضلع راجن پور میں 20لاکھ 56ہزار970 بوری گندم خرید کیجائے گی جوکہ گذشتہ سال کے ہدف سے 6لاکھ پچاس ہزار زائد ہوگی،گندم اوپن پالیسی کے تحت خرید کیجارہی ہے

اور باردانہ کی تقسیم کے لیئے گردآوری کے عمل دخل کو ختم کردیا گیا ہےوہاں پر موجود کسانوں اور عملہ سے صورتحال دریافت کی اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کسانوں ،کاشتکاروں کو ہر ممکن طور پر سہولیات فراہم کرنے کےلیئے کردار ادا کریں

اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور ناجائز کٹوتی بھی کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی

اس موقع اسسٹنٹ کمشنر جامپور سیف الرحمن بلوانی نے ریکارڈ وغیرہ بھی چیک کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ

کرونا وائرس سے بچائو بارے پنجاب حکومت اور ضلعی و تحصیل انتظامیہ کیطرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے،

سماجی رابطے میں فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے وضع کردہ طریقہ کار پر سختی سے عمل کیا جائے۔اور کسانوں کوباردانہ و دیگر متعلقہ سہولیات کی فراہمی میں

کسی بھی قسم کی کمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،اور پنجاب حکومت کے اقدامات کی روشنی میں ہر شہری کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر سردار جمیل دریشک ،کلیم اللّٰہ دریشک،عبد اللّٰہ عامر دریشک،عمران منظور لاشاری معروف سماجی ورکر محمد صادق اعوان و دیگر بھی موجود تھے۔


حاجی پورشریف:

مرکز خرید گندم فوڈ سنٹر فاضل پورسردار فاروق امان اللّٰہ دریشک،

اے سی جام پور سیف الرحمن بلوانی اور صادق اعوان ودیگر بھی ہمراہ ہیں
حاجی پورشریف:مرکز خرید گندم فوڈ سنٹر فاضل پورسردار فاروق امان اللّٰہ دریشک،

اے سی جام پور سیف الرحمن بلوانی ،کلیم اللّٰہ دریشک ودیگر بھی ہمراہ ہیں۔


حاجی پور شریف

ملک خلیل الرحمٰن واسنی

کرونا وائرس ایک قدرتی آفت جس سے احتیاطی تدابیر اختیار کر کے بچا جاسکتا ہے

"فاروق امان اللّٰہ دریشک”

خلق خدا کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی

"سیف الرحمن بلوانی”

حاجی پورشریف کی تعمیروترقی کے لیئے بھر پور کردار ادا کریں گے

” جام محمد ناصر برڑہ”

ممبر پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 295 و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سردار فاروق امان اللّٰہ دریشک نے اسسٹنٹ کمشنر جامپورسیف الرحمن بلوانی اورسابق ناظم یونین کونسل حاجی پورشریف

جام محمد ناصر برڑہ کے ہمراہ احساس کفالت ایمرجنسی کیش تقسیم پروگرام کے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول سنٹر حاجی پورشریف کا دورہ کیا اور کہا کہ ضلع راجن پور کے دس مراکز پر ایک لاکھ پندرہ ہزار سے زائد غریب و مستحق رجسٹرڈ خواتین میں 12000روپے فی کس تقسیم کیئے جارہے ہیں

،موجود عملہ سے کہا کہ ان مراکز پر آنیوالی خواتین کو بیٹھنے کے لیئے سایہ دار جگہ کی فراہمی،پینے کا پاک صاف میٹھا پانی،ہاتھ دھونے کے لیئے صابن اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

کرونا وائرس ایک قدرتی آفت اور وباء ہے جس سے صرف احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگی بچائی جاسکتی ہے جس کے لیئے ہمیں حکومت پنجاب اور ضلع و تحصیل انتظامیہ کیساتھ مقامی انتظامیہ کیطرف سے جاری کردہ

احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔اور حکومت پنجاب وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کیمطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی سربراہی میں اپنی عوام کو کسی بھی صورت میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے

اور احساس کفالت ایمرجنسی کیش تقسیم پروگرام اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جس سے ضلع راجن پور کے ضرورت مند اور مستحق لوگوں میں بلاتفریق اور بغیر کسی سفارش کےکروڑوں روپے تقسیم کیئے جارہے ہیں جو کہ

موجودہ حکومت کا ایک مثالی قدم ہے اور لوگوں کو بھی چاہیئے کہ وہ حکومت کے وضع کردہ اصول و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کریں،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جامپور سیف الرحمن بلوانی کا کہنا تھا کہ مخلوق خدا کی خدمت میں کسی بھی قسم کمی یا کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی

اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر متعلقہ انتظامیہ کی تعریف بھی کی۔اس موقع پر انکا مزید کہنا تھا کہ خود ساختہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی قطعی طور پر ناقابل برداشت ہے اور اس کے مرتکب افراد کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا

اور قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی اور رورل ہیلتھ سنٹر حاجی پورشریف کا اچانک دورہ کرتے ہوئے ڈاکٹرز و عملہ کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیاواضح رہے کہ اکثر و بیشتر عملہ غائب رہتا ہے اور رات کو ایمر جنسی کیصورت میں بھی عملہ نہیں ہوتااس موقع

پر رورل ہیلتھ سنٹر میں ریکارڈ اور روسٹر بھی چیک کیا اور ڈینگی سے بچائو بارے انتظامات کا جائزہ بھی لیااورسٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات پہنچانے میں مکمل کردار ادا کریں

بصورت دیگر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اس موقع پر حبیب اللّٰہ گوری و دیگر بھی موجود تھے۔
۔سابق ناظم یونین کونسل و ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف کے چیئرمین کے امیدوار جام محمد ناصر برڑہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ

حاجی پورشریف کی تعمیروترقی میں ہر ممکن طور پر کردار ادا کریں گے اور ہماری ہر دور میں کوشش رہی ہے کہ ترقیاتی کام زیادہ سے زیادہ ہوں

اور یہاں کی عوام کو اسکا مکمل فاعدہ حاصل ہواس موقع پر پنجاب پولیس کے اے بی عاصم کا کہنا تھا کہ احساس کفالت سنٹرز پر وہی لوگ تشریف لائیں جن کو صرف میسج آئے ہیں،اور 12000سے کم رقم کسی بھی صورت نہ لیں۔

آخر میں ایم پی اے اور اسسٹنٹ کمشنر نے جام محمد ناصر برڑہ ایڈووکیٹ کی ٹی پارٹی میں بھی شرکت کی اس موقع پر کلیم اللہ دریشک،عبد اللہ عامردریشک،

عمران منظور لاشاری،اے بی عاصم ،مقامی صحافی ملک حنیف بٹ ملک فہیم نے بھی شرکت کی۔

About The Author