نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس کل طلب ، آزادی مارچ سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع

پارٹی ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا انتہائی اہم  اجلاس شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ہو گا،

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کل پارٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا جس میں مولانا فضل الرحمان کی طرف سے اعلان کردہ آزادی مارچ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ متوقع ہے ۔

پارٹی ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا انتہائی اہم  اجلاس شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ہو گا،

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن کی ٹاپ قیادت شرکت کرے گی۔

شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست پرلاہورہائیکورٹ کا فیصلہ

اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں حتمی فیصلہ متوقع ہے ۔

دوسری طرف ن لیگ نے مسلم لیگ ن نے اراکین اسمبلی کے پراڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے پر قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں پر غور شروع کر دیا،ن لیگی اراکین اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں کا پہلے ہی بائیکاٹ کر رکھا ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کے مطابق ن لیگ کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں سمیت مختلف آپشنز زیر غورہیں ،تاہم قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

ن لیگ کی جانب سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کے پراڈکشن آرڈر کے اجراء کا حکومت سے مطالبہ کیا تھا جبکہ ذرائع کے مطابق مطالبہ پورا نہ ہونے پر لیگی اراکین اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

About The Author