نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے والے ممالک میں شامل

پچیس پچیس مریضوں کے تین گروپ بنائے جائیں گے ایک گروپ کو2 ادویات ازتھرومائسین اور کلورو کوائن دی جائیں گی

پاکستان کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے والے ممالک میں شامل

اسلام آباد:

پاکستان کو کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے والے ممالک میں شامل کر لیا گیا ۔

ایوب میڈیکل کمپلیکس کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کی سربراہی میں 20 رکنی ٹیم مریضوں پر تجربات کرنے کے لیے اہل قرار دے دی گئی ہے ۔

امریکی قومی ادارہ صحت کی لائبریری برائے ادویات نے پاکستانی ادارے اور ماہرین کی ٹیم کی قابلیت اور سہولیات کا اعتراف کرتے ہوئے دوا کا تجربہ کرنے کی اجازت دی ہے ۔

ایوب میڈیکل کمپلیکس کے سربراہ پرفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پچیس پچیس مریضوں کے تین گروپ بنائے جائیں گے ایک گروپ کو2 ادویات ازتھرومائسین اور کلورو کوائن دی جائیں گی

دوسرے گروپ کے مریضوں کے علاج کے لیے ایک دوا کلوروکوائن کا تجربہ کیا جائے گا
تیسرے گروپ میں شامل پچیس مریضوں کو ازتھرومائسین اور کلورو کوائن دینے کی بجائے دنیا میں رائج روائتی طریقہ علاج اختیار کیا جائے گا ۔

پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کے مطابق اس تجرباتی علاج میں مریضوں کا چناؤ ان کی صحت ، عمر اور کرونا کے مرض سے متاثر ہونے کی شدت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

دل کے عارضہ یا ایسے ہی کسی دوسرے بڑے مرض کے شکار شخص کو ٹرائل کا حصہ نہیں بنایا جائے گا ۔
پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کے مطابق تینوں گروپ سے حاصل کردہ نتائج امریکی ادارہ برائے قومی صحت کو بھجوائے جائیں گے ،،

فیڈرل ڈرگ ایجنسی کی منظوری کے بعد کرونا وائرس کے علاج کی دوا دنیا کو میسر آنے کی امید کی جا سکتی ہے ۔

About The Author