نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پالپا نے پائیلٹوں کوجہاز اڑانے سے کیوں روکا؟

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے بیرون ملک فلائٹ آپریٹ کرنے والے کریو کے کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اسلام آباد: پاکستان ائیرلائن پائلٹ ایسوسی ایشن(پالپا) نے کورونا وائرس کے سبب حفاظتی اقدامات کے تحت تمام پائلٹس کو جہاز اڑانے سے روک دیا ہے۔

پالپا کا کہنا ہے ہمدردی کی بنیاد پر خصوصی پروازیںچلائی گئی تھیں لیکن پائلٹس اور دیگر عملے کی صحت کاخیال نہیں رکھا جا رہا۔ پالپا کے اس اقدام سے قومی ایئرلائنکا جزوی فضائی آپریشن  بھی معطل ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے بیرون ملک فلائٹ آپریٹ کرنے والے کریو کے کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ حکومت پی آئی اے کریو کو کورنٹائن کر رہی ہے تاہم کریو کر کورنٹائن کرنے پر پالپا نے احتجاج کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پالپا کو بتایا ہے کہ یہ ہمارا نہیں سندھ گورنمنٹ کا فیصلہ ہے، پالپا کے ساتھ پی آئی اے انتظامیہ رابطے میں ہے، پی آئی اے کریو کی سفیٹی پر انتظامیہ سمجھوتا نہیں کرے گی، پالپا کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

پی آئی اے حکام کے مطابق حکومت پاکستان کے مقرر اور وضح کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ہدایات میں جہاز کی ڈس انفیکشن سے لے کرعملے کی صحت و سلامتی کی احتیاط شامل ہیں۔

کراچی ائیرپورٹ پر واقعہ عملے سے متعلق حکومتی ہدایات کے منافی ہے۔ خالی جہاز لندن سے واپس آنے سے 3 گھنٹے قبل تمام حکام کو اطلاع کردی گئی تھی۔

ہدایات کے باوجود محکمہ صحت سندھ نے کپتانوں کو زبردستی قرنطینہ کرنے پر اصرار کیا۔ ہدایات کے منافی سلوک پر سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

فضائی عملے میں کورونا کی موجودگی کی اطلاعات گمراہ کن ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔ فضائی عملہ پی آئی اے کے ہوٹل میں آئیسولیشن میں ہے اور ٹیسٹ کے نتائج کی منتظر ہے۔

About The Author