مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کوروناوائرس: دنیا بھر کے اعداد و شمار نے ماسک کی اہمیت کو اور بڑھا دیا

برطانوی حکومت کے مطابق عام ماسک کورونا وائرس سے تحفظ فراہم نہیں کرسکتے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اس کو پہننے والے دوسروں کو کورونا منتقل نہیں کرتے

ماسک لگاؤ۔ خود کو کورونا سے بچاؤ۔۔ دنیا بھر کے اعداد و شمار نے ماسک کی اہمیت کو اور بڑھا دیا۔

جن ممالک نے اپنے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کی وہاں کورونا وائرس کا پھیلاؤ دوسرے ملکوں کی نسبت کم رہا۔ جنوبی کوریا، جاپان، ہانگ کانگ اور سنگاپور میں وائرس پھیلنے کی رفتار کم رہی۔ ان ممالک کے لوگ فیس ماسک کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ اٹلی، اسپین، فرانس، برطانیہ اور امریکہ میں جہاں یہ وبا زیادہ پھیل چکی ہے، ان ممالک نے اپنے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایات جاری نہیں کیں۔ صرف امریکہ میں کورونا وائرس سے تین لاکھ سے زائد افراد متاثر اور آٹھ ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ اس کی نسبت جنوبی کوریا، جاپان، سنگاپور میں ڈھائی سو کے قریب افراد کورونا سے ہلاک ہوئے۔ جبکہ ان ممالک کی آبادی اٹھارہ کروڑ سے زائد ہے۔ ان تین ممالک میں ساڑھے چودہ ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ماسک لازمی قرار دینا چاہیں یا نہیں۔ اس پر امریکہ اور یورپ میں بحث جاری ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اپنے شہریوں کو فیس ماسک یا اسکارف کے استعمال کا مشورہ دے چکے ہیں۔

برطانوی حکومت کے مطابق عام ماسک کورونا وائرس سے تحفظ فراہم نہیں کرسکتے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اس کو پہننے والے دوسروں کو کورونا منتقل نہیں کرتے۔ اس کے ساتھ ساتھ وائرس سے منہ اور ناک کو چھوا بھی نہیں جاتا جس سے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

%d bloggers like this: