ستمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آلراؤنڈر شعیب ملک کا ایک اور کارنامہ ، ٹی ٹوئنٹی میں 9ہزار رنز مکمل کرنے والے چوتھے بلے باز بن گئے

کرس گیل، برینڈن میکلم اور کیرون پولارڈ کے بعد شعیب ملک   نےٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں9000 رنز کا ہندسہ عبور کیاہے۔

آل راﺅنڈر شعیب ملک  کا ایک اور کارنامہ سامنے آیاہے ۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں9000رنز مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔

پاکستانی بلے باز  شعیب ملک نے یہ اعزاز کیربیئن پریمیئر لیگ کے دوران حاصل کیا۔ اس ٹورنامنٹ میں انکی شاندارکپتانی اوربیٹنگ کی بدولت انکی ٹیم گیانا ایمازون واریئرز نے مسلسل گیارہواں میچ جیت کر لیگ  کےفائنل میں جگہ بنالی ہے ۔

آئی سی سی ورلڈکپ   میں خراب کارکردگی اورپھر ون ڈے سے ریٹائرمنٹ لینے والے شعیب ملک آجکل قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ نہیں لیکن  کیربیئن پریمیئر لیگ میں شاندارکارکردگی  دکھا کر انہوں نے قومی ٹیم کے دروازے پر پھر سے دستک  ضرور دے دی ہے۔

کیریبئن پریمیئر لیگ میں شعیب ملک گیانا ایمازون واریئرز کی کپتانی کررہے ہیں،انکی کپتانی میں گیانا ایمازون  نے اب تک  تمام میچز جیتے ہیں ۔

شعیب ملک نے کیرییئن پریمیئر لیگ  میں نےنہ صرف شاندار کپتانی کی بلکہ بیٹنگ میں بھی بہترین کارکردگی دکھائی ہے،انہوں نے11 میچوں میں78 کی اوسط سے311 رنز بنائے ہیں، جبکہ چھ وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

لیگ کے دوران  شعیب  ملک نے ایک اور سنگ میل بھی عبور کیا، وہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں9000رنز مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں ۔

کرس گیل، برینڈن میکلم اور کیرون پولارڈ کے بعد شعیب ملک   نےٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں9000 رنز کا ہندسہ عبور کیاہے۔

شعیب ملک اب تک356ٹی  ٹوئنٹی میچز میں 37.40کی اوسط سے9014رنز سکور کرچکے ہیں جن میں53نصف سنچریاں شامل ہیں،انہوں نے یہ رنز 125.15کےا سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیں۔

About The Author