نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

علامہ ناصر مدنی کو اغواء اور تشدد کرنے والے ملزم گرفتار

تھانہ کھاریاں کے علاقہ میں چند اشخاص نے انہیں مدعو کر نے کے بعد اغواء کر لیا

راولپنڈی کے پیر کی پھنکوں پر لاھور کے خطیب کی سرعام شدید تنقید نے کھاریاں کے رھائشی پیر کے مریدوں کو سنگین مقدمے کا مجرم بنا دیا

ٹک ٹاک ویڈیوز سے شہرت پانے والے علامہ ناصر مدنی کو اغواء کر کے گاوں دھوریہ میزن ڈیرہ پر لے جا کر بڑھنہ کر کے تشدد کرنے والے اور گجرات کی سرزمین کو غنڈہ گردی بدمعاشی کے لئے استعمال کرنے والے نامعلوم ملزمان اور اندھا کیس کھاریاں پولیس نے چند گھنٹوں میں ٹریس کر کے ملزمان گرفتار کر لئے ۔

ملک کے معروف مقرر علامہ ناصر مدنی نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے تھانہ کھاریاں کے علاقہ میں چند اشخاص نے انہیں مدعو کر نے کے بعد اغواء کر لیا

اور بد ترین تشد د کا نشانہ بنایا۔وقوعہ کی اطلاع پر ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے فوری طور پر ڈی ایس پی کھاریاں سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی،

ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں SIمجاہد عباس اور دیگر پولیس ملازمان پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیکر انہیں وقوعہ کے اصل حقائق اور وقوعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔

جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں مجاہد عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کا آغاز کیا اور ملزمان کی CCTVفوٹیج حاصل کی اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کی شناخت کرنے کے بعد انتہائی مختصر وقت میں وقوعہ میں ملوث 4مرکزی ملزمان جن میں غلام ربانی ولد محمد الیاس علی عباس ولد محمد الیاس ساکنائے دھوریہ۔

ناظم حسین ولد غلام قادر سکنہ گھنسیہ ۔ آصف اقبال ولد محمد نور سکنہ ملکووال ضلع منڈی بہاوالدین شامل ہیں کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ جدید آتشیں اسلحہ کلاشکوف، رائفل 222بور، پسٹل 30بور اور بڑی تعداد میں روندبھی برآمد کر لئے گئے۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ مزنگ لاہور میں مقدمہ درج ہوا تھا جن کی مزید تفتیش اور کاروائی کے لئے ملزمان کو لاہور پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

لاھور میں درج اس مقدمہ کے مرکزی ملزم رضوان گجر عرف ملاں سکنہ دھوریہ اور ڈرائیور بلو سمیت کھاریاں اور راولپنڈی کے رھائشی ملزمان کی گرفتاری کے لئے گجرات پولیس اور لاھور پولیس نے مختلف اضلاع میں گرینڈ آپریشن شروع کر دیا ھے

علامہ ناصر حسین مدنی کو اغواء اور تشدد کرنے والے ملزمان کو ٹریس کر کے چند گھنٹوں میں گرفتار کرنے پر گجرات سمیت ملک بھر اور بیرون ممالک کے عوام نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی اور ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر ڈی ایس پی کھاریاں

سرکل اسد اسحاق اور ایس ایچ او صدر کھاریاں مجاہد عباس اور انکی ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ھے اور عالم دین نامور خطیب علامہ ناصر حسین مدنی نے بھی

ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر اور انکی ٹیم کا سنگین وقوعہ کے بعد فوری طور پر انصاف کی فراہمی اور ملزمان کی گرفتاری پر شکریہ ادا کیا ھے ۔

About The Author