بہاولنگر سے صاحبزادہ وحید کھرل بیورو چیف ڈیلی سویل (زمین زاد) کی رپورٹس….
بہاولنگر صدر سرکل پولیس کے تھانہ ڈونگہ بونگہ کا قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن،دو مرد اور خاتون رنگے ہاتھوں گرفتار،شراب بھی برآمد،
مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر سماجی برائیوں اور جرائم کے انسداد کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے،
ایس ایچ او ڈونگہ بونگہ مطلوب احمد کو اطلاع ملی کہ مسعود احمد نے اپنے گھر میں فحاشی کے لیے بدکاری کا اڈہ بنا رکھا ہے۔
اس وقت بھی مرد و خاتون بدکاری کرنے میں مصروف ہیں۔ایس ایچ او ڈونگہ بونگہ مطلوب احمد نے بھاری نفری اور لیڈیز پولیس سمیت فحاشی کے اڈہ پر ریڈ کیا۔
مسماہ (ا) بی بی، سرفراز اور اکرم، مسعود کو موقع سے گرفتار کرلیا.موقع سے ملزم مسعود سے شراب بھی برآمد ہوئی۔
ملزمان کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔ اس موقع پر ایس ایچ او ڈونگہ بونگہ مطلوب احمد نے کہا ہے کہ
علاقہ سے معاشرتی برائیوں کے ساتھ ساتھ سماجی برائیوں اور جرائم کے انسداد کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔
شہریوں کو چاہیے کہ وہ جرائم کے انسداد کے لیے پولیس سے تعاون کریں۔شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
جرائم پیشہ افراد کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون کے شکنجے سے نہ بچ سکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور میڈیا کے تعاون سے علاقہ سے جرائم کا مکمل خاتمہ کرکے حقیقی امن فراہم کیا جائے گا۔
بہاولنگر
دوسری جانب ضلع بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد کے اھم تھانہ صدر ہارون پولیس کی بروقت اور بڑی کاروائی،
عرصہ آٹھ سال سے روپوش، اے کٹیگری کا اشتہاری مجرم گرفتار، ملزم رمضان راہزنی کے مقدمہ میں ملوث ہے۔
گر فتا ری کے خو ف سے بیر ون اضلاع میں رو پوش ہو گیا تھا، تفتیش شرو ع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر قدوس بیگ کے حکم پر
تھا نہ صدر ہارون آباد پو لیس کا اشتہا ری مجرمان کے خلا ف کر یک ڈا ؤ ن جا ری ہے، کا رو ائی کر تے ہوئے صدر ہارون آباد پولیس کو گز شتہ آٹھ سا ل سے مطلوب اے کٹیگری کا مجرم اشتہاری رمضان گرفتار۔
ایس ایچ او تھا نہ صدر ہارون آباد سب انسپکٹر افضل بابر کے مطا بق آٹھ سال قبل مجرم رمضان کے خلا ف راہزنی کا مقدمہ درج ہو ا تھا۔ملزم گرفتا ری کے خو ف سے بیر ون اضلاع لاہور،
شیخوپورہ، شرق پور اور فیصل آباد کے علاقوں میں رو پوش ہو گیاتھا۔جس کی تلاش کے لیے تھا نہ صدر ہارون آباد پولیس نے مختلف مقا ما ت پر چھا پے ما رے اب جد ید سا ئنٹیفک طر یقہ کا ر تفتیش پر عمل کر تے ہوئے
ملزم کو بیرون اضلاع سے گر فتا ر کر کے پابند سلاسل کردیاگیا ہے۔ اور ملزم سے وقوع با لا کے متعلق مزید تفتیش شرو ع کر دی گئی ہے۔
اس موقع پر ایس ایچ اوافضل بابر نے کہا ہے کہ عوامی ریلیف کو ممکن بناتے ہوئے انصاف کی فراہمی ضلع بہاولنگر پولیس کا سلوگن ہے
جس پر ہم کاربند ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او قدوس بیگ کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے پو لیس فورس اشتہاری و عدالتی مفروران کے خلاف
مستعدی و دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔دور حاضر میں پولیس کی ذمہ داریاں کافی حد تک وسیع ہو گئیں ہیں۔
بہاولنگر
ڈاکٹرز کی نجی مطالبات پورے نہ ہونے پر ہڑتال, ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ لیکن ڈاکٹرز من مانیاں کرنے لگے,
پوری قوم کرونا کیخلاف جبکہ ڈاکٹرز ناجائز مطالبات پر ڈٹ گئے.
تفصیلات کیمطابق پورے ملک میں کرونا وائرس کے ممکنہ حملہ کی وجہ سے ایمرجنسی کا نفاذ ہے
جبکہ بہاولنگر کے ڈاکٹرز سرکاری رہائش گاہوں کے چکر میں ہڑتالیں کرنے لگے ہیں. ایمرنجسی کی صورتحال میں ڈاکٹرز کا یہ رویہ انتہائی نامناسب ہے.
سرکاری رہائش گاہوں پر ڈاکٹرز علاوہ دوسرے ملازمین کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا کہ ڈاکٹرز کا لیکن ہر خالی ہونے والی سرکاری کوٹھی پر قبضہ و رہائش صرف ڈاکٹرز ہی اپنا حق سمجھتے ہیں.
حقوق اور مطالبات کی جنگ تو چلتی ہی رہے گی لیکن اس وقت ہمارا ملک ایمرجنسی کی صورتحال سے دوچار ہے
اس وقت ہمارے ہسپتال اور خاص کر ایمرجنسی وارڈ ان ہڑتالوں کے متحمل نہیں ہوسکتے
ہمارے معاشرے کا ایک پڑھا لکھا طبقہ ڈاکٹرز حضرات سے اس غیر زمہ دارانہ رویہ کی ایک ایسے وقت میں
جب پوری قوم ایک محاذ پر فوکس کیے ہوئے ہے بلکل امید نہیں کیجاسکتی. ڈاکٹرز کا یہ رویہ انتہائی نامناسب, غیر زمہ دارانہ اور قابل مذمت ہے.
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون