مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

17مارچ2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

کورونا وائرس کا خطرہ،عالمی ادارہ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن)نے اپنے ملازمین کو 2ہفتے کیلئے مظفرگڑھ کے شہریوں سے نہ ملنے کی ہدایت،

وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،مظفرگڑھ کے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا،اس بارے تفصیل کے مطابق کورونا وائرس سے جہاں پوری دنیا خوف زدہ ہے

وہاں پوری دنیا میں صحت کیلئے کا م کرنے والا قومی ادارہ صحت(ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) بھی کورونا وائرس سے خوف زدہ ہو گیا ہے،

عالمی ادارہ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن)نے اپنے ملازمین کو 2ہفتے کیلئے مظفرگڑھ کے شہریوں سے نہ ملنے کی ہدایت کردی ہے،

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ ٹیم کے ممبران مظفرگڑھ کے کسی شہریوں سے کوئی میٹنگ نہ کریں

اور2ہفتوں کے لیے کسی سے وہاں ملاقات نہ کریں اور اس ایریا ماسک کا استعمال ضرور کریں،

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے بعد مظفرگڑھ کے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔


کوٹ ادو

نامعلوم چور شہری کے گھر سے ونڈو اے سی طلائی زیورات نقدی لیکر فرار،سکول کالج کی لڑکیوں کو چھیڑ خوانی سے منع کرنے پر اوباشوں کی شہری کے گھر کے باہر فائرنگ،

سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر فرار،چوری ڈکیتی سمیت کئی مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار،پسٹل برآمد،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،

اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع چوہدری چاہ لانگے والا میں ملازم حسین شاہ کے گھر رات کی تاریکی میں

نامعلوم گھر داخل ہوکر گھر سے نقدی 7لاکھ 30ہزار طلائی زیورات ونڈو اے سی چوری کرکے فرارہوگئے،

تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ میں شعیب شاہ اپنے ساتھیوں مزمل شاہ علی شاہ کے ہمراہ اکیڈمیوں کالجز اور سکول کے بچوں اور لڑکیوں سے چھیڑ خوانی کرتا تھا،

گروہ کے سید شعیب شاہ کو وارڈنمبر5کے آصف یوسف زئی نے برابھلا کہا تو وہ طیش میں آگئے

اور آصف یوسف زئی کے گھر کے باہر پہنچ کر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور گھر کے باہر ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے،

اہل علاقہ کے اکھٹے ہونے اور 15کی کال پر پولیس کے آنے پر فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے،پولیس تھانہ کوٹ ادو نے مخفی اطلاع پر حسنین چوک پر چھاپہ مارا

چوری ڈکیتی وزیادتی کے کئی مقدمات میں مطلوب اشتہاری الیاس شاہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمد کرلیں

پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

غلط لوگوں سے دوستی کے شبہ پر مسلح افراد نے شادی شدہ خاتون اٹھا لی،تشدد کے بعد کمرہ میں بند کرکے کمرہ کو تالا لگا دیا،

15کی کال پر پولیس نے خاتون کو بازیاب کرایا،پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان فرار،پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی موضع جھنڈیر کے رہائشی رفیق چونیہ کی بیوی خورشید مائی جوکہ گھریلو خاتون ہے گزشتہ روز 12بجے دن فصل کماد میں چھلائی کیلئے جارہی تھی کہ

راستہ میں طالب لیل نے اپنے دیگر ساتھیوں شفیق چونیہ،فاروق لیل اور طارق لیل کے ہمراہ اسے ڈنڈوں سوٹوں کے زور پر قابوکرلیا

اور اسے غلط لوگوں دوستی لگانے پر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں طارق لیل کے گھر لے گئے جہاں اسے کمرہ میں بند کرکے کمرہ کو باہر سے تالہ لگا دیا،

ہمشیرہ فیروز بی بی نے15پر پولیس کو کال کردی،جس پر پولیس سنانواں نے کمرہ کا تالہ توڑ کر محوسیہ کو بازیاب کرالیا،

پولیس کے آنے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،پولیس سنانواں نے خورشید مائی کی مدعیت میں تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر99/20زیر دفعہ34-342-354درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کے حکم پر یونٹ لگا کر فی پٹرول پمپ چلانے والوں کے خلاف اپریشن شروع،3منی پٹرول پمپ سیل کرکے مالکان کے خلاف مقدمات درج،

اپریشن کے دوران ایل پی جی ری فلنگ کرنے والے کو بھی دھر لیا گیا،اس بارے تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین کے حکم پر

ضلع بھر میں یونٹ نصب کرکے فی پٹرول پمپ چلانے والوں کے خلاف اپریشن شروع کردیا ہے،

گزشتہ روز سول ڈیفنس افیسر مظفرگڑھ غلام یٰسین نے کوٹ ادو شہر اور اردگرد کے علاقوں میں چھاپے مارے اور چھاپوں کے دوران یونٹ نصب کرکے منی پٹرول پمپ چلانے والے

4یونٹ الفرید ٹریڈرز مدینہ چوک،حسن کریانہ سٹور،گورچانی آئل ٹریڈرز کے منی پٹرول پمپ سیل کردیے اور مالکان اجمل آرائیں،

جاوید اقبال ملہیہ اور احمد بخش گورچانی کے خلاف تھانے کوٹ ادو میں استغاثے بھجوادیے،جبکہ دوران اپریشن پیر پٹھان چوک علیان کریانہ سٹور پر ایل پی جی گیس

ری فلنگ کرنے والے عاشق حسین کو حراست میں لیکر اس کی دکان سیل کرکے اس کے خلاف تھانہ کوٹ ادو میں استغاثہ بھجوادیا ہے

پولیس کوٹ ادو نے تمام استغاثوں پر سول ڈیفنس افیسر مظفرگڑھ ملک غلام یٰسین کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کرکے مقدمات کی تفتیش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کوٹ ادو کا کھاد کی فیکٹری پر چھاپہ،کھاد کے نمونے لیکر تجزیہ کیلئے لیبارٹری پر بھجوا دیے،

اس بارے تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کوٹ ادو شبیر احمد کشگوری نے گزشتہ روز پتل روڈ پر قائم انفارم فرٹیلائزر کیمیکل فیکٹری پر

اپنے عملہ کے ساتھ میں چھاپہ مار کر کھاد کے سیمپل لیکرتجزیہ کے لئے لیبارٹری بھیجوا دیے ہیں

%d bloggers like this: