نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر شادی ہالز اور بڑے اجتماعات پر دو ہفتوں کیلئے پابندی عائد

فیصلے سے شادی ہال، شادی کارڈ اور کھانے پکانے کے کاروبار سے وابستہ افراد کی مشکلات بڑھ گئی ہیں

کراچی: کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر شادی ہالز اور بڑے اجتماعات پر دو ہفتوں کیلئے پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

کورونا کے وار کےخلاف حکومت سندھ نےسنجیدہ اقدامات لیے ہیں ۔

شہر میں شادی ہالزکی تعداد لگ بھگ 3ہزار ہے جبکہ پکوان سینٹرز بھی 4ہزار سے زائد ہیں۔جہاں شادی بیاہ کی بکنگ پہلے سے کرائی گئی تھی۔

شادی ہالز مالکان شدید پریشانی سے دوچار ہیں کہتے ہیں کہ حکومتی فیصلے سے اتفاق ہے لیکن بکنگ اور دیگر معاملات سے کیسے نمٹیں سمجھ نہیں آرہا۔

شادی بیاہ کارڈز کےکاروبار کرنےوالے بھی کسٹمرزکےآرڈرز منسوخی کی شکایت کررہے ہیں۔۔

اسٹیڈیم میں میچز، شادی بیاہ کے مواقع،  بڑی اور پر ہجوم تقاریب کی دوہفتوں کیلئے معطلی وفاقی حکومت کی جانب سے کی گئی ہے جبکہ صوبائی حکومت نے چائے خانے اور دیر تک کھلنے والے ہوٹلز کو سوا گیارہ بجے بند کرنے کے ساتھ دفع 144 نافذ کردی ہے۔

About The Author