نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈالر کی قیمت میں آج ملا جلا رجحان رہا

انٹربینک میں ڈالر کم ہوکر ایک سو اٹھاون روپے ستانوے پیسے اور اوپن مارکیٹ میں اضافے کے بعد ایک سو اٹھاون روپے ستر پیسے کا ہوگی

انٹربینک میں ڈالر کم ہوکر ایک سو اٹھاون روپے ستانوے پیسے اور اوپن مارکیٹ میں اضافے کے بعد ایک سو اٹھاون روپے ستر پیسے کا ہوگیا۔ جبکہ فی تولہ سونا نوسو روپے کم ہوکر ترانوے ہزار چھ سو روپے کا ہوگیا۔

ڈالر کی قیمت میں آج ملا جلا رجحان رہا۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں سولہ پیسے کمی ہوئی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک سو انسٹھ روپے تیرہ پیسے سے کم ہوکر ایک سو اٹھاون روپے ستانوے پیسے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر بیس پیسے مہنگا ہوگیا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو اٹھاون روپے پچاس پیسے سے بڑھ کر ایک سو اٹھاون روپے ستر پیسے کا ہوگیا۔

سونے کے بھاو میں آج کم ہوئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت نوسو روپے کم ہوکر ترانوے ہزار چھ سو روپے ہوگئی۔

دس گرام سونا سات سو اکہتر روپے کمی کے بعد اسی ہزار دوسو سینتالیس روپے کا ہوگیا۔

About The Author