مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس : ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو گیا

کرونا وائرس کے باعث ڈالر کی قیمت میں گزشتہ کئی روز سے تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جبکہ دنیا بھر بشمول پاکستان کی اسٹاک مارکیٹس بھی مندی کا شکار ہیں۔

کراچی: ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 159 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز 158.50 روپے میں دستیاب تھا۔

اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر آج 159.30 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ کرونا وائرس کے باعث ڈالر کی قیمت میں گزشتہ کئی روز سے تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جبکہ دنیا بھر بشمول پاکستان کی اسٹاک مارکیٹس بھی مندی کا شکار ہیں۔

گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے 93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

%d bloggers like this: