کوئٹہ:
ایران میں کرونا وائرس کے پھیلنے کے بعد بلوچستان سے منسلک پاک ایران تفتان بارڈر آج گیارویں روز بھی بند رہا۔ پاک ایران اور پاک افغان دو طرفہ تجارت مکمل طور پر معطل ہے
جبکہ زائرین اور پاکستانی باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق گزشتہ روز پاک ایران تفتان باڈر سے مزید 4 سو زائرین پاکستان میں داخل ہوئے، تمام زائرین بارڈر کے بجائے دیگر راستوں سے پاکستان میں داخل ہو رہے تھے
جنھیں سیکیورٹی فورسز نے پکڑ کر ایف آئی اے کے حوالے کیا، ان افراد کی امیگریشن اور سکریننگ کا کام جاری ہے۔
پی ڈی ایم اے کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان ہاوس اور قرنطائن میں اب دو ہزار 8 سو کے قریب خواتین بچے اور بوڑھے افراد مقیم ہیں جنھیں خیمے،
کمبل، ماسکس، خوراک سمیت ہر سہولت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ تمام زائرین کی ہر 48 گھنٹوں کے بعد سکرینگ کی جا رہی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،