مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ماحولیاتی آلودگی سے متعلق ازخود نوٹس پر چیئرمین سی ڈی اے اور میئر اسلام آباد طلب

عدالت نے اسلام آباد کو آلودگی سے پاک کرنے کا روڈ میپ بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے آئی نائن انڈسٹریل ایریا میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق ازخود نوٹس پر چیئرمین سی ڈی اے اور میئر اسلام آباد کو کل طلب کرلیا۔

عدالت نے اسلام آباد کو آلودگی سے پاک کرنے کا روڈ میپ بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں آئی نائن انڈسٹریل ایریا میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا

اسلام آباد میں ماربل انڈسٹری لوگوں کو بیمار کر رہی ہے، سی ڈی اے سپریم کورٹ کے احکامات نہیں مانتا، سی ڈی اے کو معلوم نہیں کس چیز سے کھیل رہا ہے،

عدالت ایک حکم جاری کرے تو سی ڈی اے بند، ملازمین فارغ ہو جائیں گے، چیئرمین سی ڈی اے، میئر، ڈی جی ماحولیات مل کر حل نکالیں۔

%d bloggers like this: