نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت کچھ بھی کرے، نواز شریف کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،رانا ثناءاللہ

یہ ملکی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جو اپنی ہی حکومت کو چور اور فراڈ قرار دے رہے ہیں

‎پاکستان مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کہتے ہیں ،،، کہ حکومت کچھ بھی کرے، نواز شریف کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ یہ ملکی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جو اپنی ہی حکومت کو چور اور فراڈ قرار دے رہے ہیں

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کی صحت پر سیاست کے بجائے معیشت، ملک وقوم کی صحت پر توجہ دیں۔ ‎نوازشریف قانونی حکم پر، قانونی تقاضے پورے کرکے بیرون ملک علاج کے لئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ قانون اور عدالت کے حکم کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے، تمام رپورٹس طے شدہ طریقے کے مطابق جمع کرائی گئیں۔‎

عمران نیازی کو جتنی مرضی تکلیف ہو، نوازشریف کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انشاءاللہ صحت مند ہونے پر نوازشریف عوام میں واپس آئیں گے۔

نون لیگی رہنما نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے فردوس عاشق اعوان کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔ عمران نیازی کی طرح ان کے ترجمان بھی سکہ بند جھوٹے، فنکار اور جعلساز ہیں۔

About The Author