ستمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت کا کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریفک بند کرنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ کرونا وائرس کے باعث پاک ایران بارڈر بند ہونے کے باعث کیا گیا۔

اسلام آباد:

حکومت نے کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریفک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ ٹریک پر چلنے والی چاروں ٹرینوں کو بند کر دیا گیا ہے، یہ فیصلہ کرونا وائرس کے باعث پاک ایران بارڈر بند ہونے کے باعث کیا گیا۔

ادھر ایران اور افغانستان میں کرونا وائرس کی موجودگی کے بعد بلوچستان میں بھی خطرات کے پیش نظر پاک ایران سرحد آج چوتھے روز بھی مکمل طورپربند رہی تاہم ایرانی باشندوں کو واپسی کی اجازت دے دی گئی۔ ایران سے ملحقہ اضلاع میں ایمرجنسی تاحال برقرار ہے۔

ایران سے ملحقہ سرحدی علاقے تفتان، گوادر، کیچ، نوشکی، پنجگور میں ایمرجنسی نافذ ہے، تمام ڈپٹی کمشنرز کو سرحدی علاقوں میں غیر قانونی آنے اور جانے والے راستوں پر بھی مکمل نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، صوبے میں کرونا وائرس سے متعلق 5 کمیٹیاں بنانے کے ساتھ ٹاسک فورس بھی تشکیل دی گئی ہے۔

دوسری جانب حکومت بلوچستان نے وفاقی حکومت سمیت عالمی ادارہ صحت اور تنظیموں سے ہنگامی بنیادوں پر مدد کی اپیل کی ہے، حکومت بلوچستان کے مطابق ہمسایہ ممالک سے بلوچستان اور پاکستان میں کرونا وائرس کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے طبی آلات سمیت ماہرین کی فوری ضرورت ہے۔

About The Author