ستمبر 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پتلی وزیراعظم عوام کے بجائے مافیاز کے سہولت کار بن گئے،سید حسن مرتضی

سلیکٹڈ سرکار عوام کو ریلیف دینے کے بجائے پورا زور مافیاز کے تحفظ پر لگا رہی ہے۔

پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ نیازی نے آٹے، چینی چوروں کے ساتھ مک مکا کر لیا۔کٹھ پتلی وزیراعظم عوام کے بجائے مافیاز کے سہولتکار بن گئے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ سرکار عوام کو ریلیف دینے کے بجائے پورا زور مافیاز کے تحفظ پر لگا رہی ہے۔

یہ وہ مافیاز ہیں جنہوں نے عمران خان کا حقہ پانی چلایا۔ عمران خان ان کے خلاف اس لئے کارروائی نہیں کر رہے کہ کہیں اپنے پیسے وصول کرنے نہ آجائیں۔ نیازی نے اپنا قرض اتارنے کیلئے

قومی خزانہ مافیاز کے حوالے کر دیا ہے۔مافیاز قومی خزانے کے بعد اب عوام کو لوٹ رہا ہے۔چینی ، آٹے اور گھی کی مہنگائی سے قوم سے کھربوں روپے لوٹا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب صرف آٹے چینی کا نہیں ، ایک ایک پائی کا ایک ایک وعدے کا حساب ہوگا۔

About The Author