لاہور کی سیشن کورٹ میں مشہور ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک کی ایف ائی اے کی انکوائری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ہے ۔
صندل خٹک عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر صندل خٹک کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرلیا
عدالت نے درخواست پر سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت کی
صندل خٹک نے درخواست دائر کررکھی ہے کہ میں پاکستان کی شہری ہوں اور ٹک ٹاک سٹار ہوں، کبھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہی۔
ٹک ٹاک سٹار نے کہا کہ ایف ائی اے نے نامعلوم انکوئری میں 28اکتوبر پھر 5نومبرکو طلبی کے نوٹسز جاری کیے،ایف ائی اے کی جانب سے بار بار طلبی کے نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں۔
صندل خٹک نے کہا ایف ائی اے نے نوٹس کی وجوہات ،شکایت،اور کیس سے متعلق کچھ نہیں بتایا،ایف ائی اے کی جانب سے بلاجواز ہراساں کیاجارہاہے
ٹک ٹاک سٹار نے استدعا کررکھی ہے کہ عدالت ایف ائئ اے کو ہراساں کرنے سے روکنے کاحکم دے ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،