نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے تندوروں کی انسپکشن سے متعلق ڈیٹا رپورٹ جاری کردی

خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے تندوروں کی انسپکشن سے متعلق ڈیٹا رپورٹ جاری کردی ہے

خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے تندوروں کی انسپکشن سے متعلق ڈیٹا رپورٹ جاری کردی ہے۔۔صوبہ بھر میں 2138 تندوروں کی انسپکشن اور رجسٹریشن ہوچکی ہے

خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے نان بائیوں کا پول کھول دیا۔۔خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے تندوروں کی انسپکشن سے متعلق ڈیٹا رپورٹ جاری کردی ہے۔۔۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں 2138 تندوروں کی انسپکشن اور رجسٹریشن ہوچکی ہے جبکہ صفائی کی غیر یقینی صورتحال اور فوڈ سیفٹی سٹینڈرڈز کی خلاف ورزی پر اب تک 34 تندوروں کو سیل کردیا گیا ہے۔۔

خلاف ورزی کرنے پر 2250 کلوگرام مضر صحت آٹا تلف کردیا گیا ہے۔۔روٹی میں گلوکوز کے استعمال پر اب تک 10 لاکھ کے جرمانے لگ چکے ہیں

جبکہ روٹی کی اخبار میں خریدوفروخت پر پابندی بھی عائد کی جاچکی ہے۔۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کے تندوروں میں سٹین لیس سٹیل کی بجائے پلاسٹک کے برتنوں کا استعمال کیا جاتا ہے

اور تندور میں کام کرنے افراد کی ذاتی صفائی غیر اطمینان بخش ہے۔۔

About The Author