مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بی ارٹی پشاور منصوبہ:وتحقیقات کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن میں تین دن رہ گئے

ایف ائی اے زرائع کے مطابق رپورٹ 24جنوری تک ہائی کورٹ میں جمع کی جائے گی

بی ارٹی پشاور منصوبے کے حوالے سے ایف ائی اے کوتحقیقات کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن میں تین دن رہ گئے۔۔۔

ایف ائی اے نے رپورٹ کو حتمی شکل دے دی ہے۔۔۔ سپریم کورٹ سے رجوع کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت کو تحقیقات پر تاحال حکم امتناع نہ مل سکا۔

پشاور بی ارٹی منصوبے کی تحقیقاتی رپورٹ حتمی مراحلے میں داخل۔۔ایف ائی اے زرائع کے مطابق رپورٹ 24جنوری تک ہائی کورٹ میں جمع کی جائے گی۔۔۔

45دن میں تحقیقات کے لئے پشاور ہائی کورٹ کا تحریری حکم نامہ 10دسمبر کوموصول ہوا تھا۔۔منصوبے کے چند تکنیکی معاملات واضح کرنے کے بعد رپورٹ جمع ہوگی.

پشاور ہائی کورٹ نے گزشتہ مہینے ایک کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کو 30 سے زائد سوالات اور نکات پر بی آر ٹی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔۔

عدالت نے سابق وزیراعلی پرویزخٹک اور اس وقت کی بیوروکریسی کے درمیان گٹھ جوڑ ،بلیک لسٹ کمپنی کو ٹھیکہ دینے،

ڈیزائن میں تبدیلیوں ،بیرونی قرضوں اور لاگت میں 35 فیصد اضافے سمیت دیگر معاملات پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

ایف ائی اے تحقیقات روکنے کے لئے خیبرپختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔۔ فیصلے پرتاحال حکم امتناع جاری نہیں ہوا۔

%d bloggers like this: