اسکردو: پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے یورپ کی بلند ترین چوٹی سر کر لی ہے۔
محمد علی سدپارہ نے یورپ کی بلند ترین چوٹی مونٹ بلانک سر کی جو کہ 4808 میٹر بلند ہے۔بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے مہم جوئی کا آغاز دسمبر کے آخری ایام میں کیا تھا۔اس سے قبل مونٹ بلانک 1976 میں سر کی گئی تھی۔پاکستان کے نامور کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے 8 ہزار میٹر بلند 8 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔
محمد علی سدپارہ 8 ہزار میٹر بلند کے ٹو، گشہ بروم1، گشہ بروم 2، براڈ پیک، ننگا پربت، مناسلو اور دیگر چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔محمد علی سدپارہ کا تعلق اسکردو کے نواحی علاقے سدپارہ سے ہے۔علی سدپارہ دینا کی 14 بلند ترین چوٹیاں سر کر کے ریکارڈ قائم کرنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل ہی نامور کوہ پیما محمد علی سدپارہ نےدنیا کی نویں بڑی اور پاکستان کی دوسری بڑی چوٹی نانگا پربت 8125-M ایک بار پھرسر کی تھی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،