لاہور: قومی احتساب بیورو نے قومی اداروں کا اہم اور حساس ڈیٹا غیر ملکی ڈونر ایجنسی کو دینے والی برطانیہ کی فنڈنگ سے چلنے والی این جی او اور پنجاب حکومت کی اہم شخصیات کےخلاف تحقیقات بند کردی ہیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ ڈی جی نیب لاہور نے سابق سیکریٹری پراسیکیوشن کی انکوائری چیف سیکریٹری پنجاب کو بھجوا دی،
سیکریٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب سمیت دیگر کےخلاف دسمبر 2018 میں شکایات موصول ہوئیں
سید علی مرتضیٰ شاہ پر ملکی اداروں کا اہم ڈیٹا غیر ملکی ایجنسی کو فراہم کرنے کا الزام ہے،
ڈیٹا فراہم کرنے کے عوض ملزم 375 پاونڈ روزانہ کی بنیاد پر وصول کرتا رہا،
ملزم نے 60 ڈی پی جیز کو میرٹ اور سینیارٹی کے برعکس تعینات کیا، ملزم کا رہن سہن اور اثاثہ جات اس کی آمدن سے مماثلت نہیں رکھتے۔
ڈی ڈی پیز اور ڈی جی پیز کی سلیکشن اور پوسٹنگ کا معاملہ بھی چیف سیکریٹری پنجاب کو بھیجنے کی سفارش کی گئی ہے ۔
لاہور، سیکریٹری پنجاب میرٹ کے مطابق فیصلہ کریں، نیب لاہور کی سفارش
لاہور، ڈی ڈی پیز اور ڈی جی پیز کے پوسٹنگ کے معیار کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، تجویز
لاہور، پوسٹنگ اور پرموشن کا معیار کارگردگی کو بنانے کی ضرورت ہے، نیب کی سفارش
پی پی ایس سی کے امتحان اور ڈی جی پیز کی تعیناتی کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،