نومبر 1, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: اورنج لائن ٹرین میں 19نقائص کی نشاندہی

اورنج لائن ٹرین کے پیکج ٹو میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے،

اورنج لائن ٹرین میں 19نقائص کی نشاندہی
ونڈو گلاس، پینٹ، کرب سٹون اور سائن بورڈ ورکس میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا، ایل ڈی اے انجینئرز

لاہور

اورنج لائن ٹرین منصوبے میں 19نقائص کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیل کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے پیکج ٹو میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے، انجینئرز نے اورنج میٹرو ٹرین میں19 نقائص کی نشاندہی کر دی ہے۔ نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق چیف انجینئر ایل ڈی اے نے کنٹریکٹر کو وارننگ جاری کردی ہے ،

جس میں نامکمل کاموں کو بھی فوری مکمل کرنے کیلئے خط کے ذریعے ہدایت کی گئی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ چوبرجی تا رائے ونڈ منصوبے میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا ہے۔ ایل ڈی اے انجینئرز نے ونڈو گلاس، پینٹ، کرب سٹون اور سائن بورڈ کے ناقص معیارکی نشاندہی کی ہے۔ ی

اد رہے اس سے قبل ایل ڈی اے کے میٹرو بس کے جائزہ اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید نے علی ٹاون رائیونڈ روڈ سے چوبرجی تک میٹرو ٹرین پیکیج ٹو کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی

کہ ایم اے او کالج کے قریب میٹرو بس کے مسافروں کو اورنج لائن تک جانے کا محفوظ پیدل راستہ دینے اور علاقے میں ٹریفک کا بہاؤ بہتر بنانے کے لیے جین مندر چوک کی ری ماڈلنگ کی جائے۔
ریلوے سٹیشن کے قریب ایک موریہ پل کی تعمیر نو کا کام دو ماہ میں مکمل کر لیا جائے۔

ملتان روڈ پر باب لاہور کی تعمیر کا منصوبہ 20 جنوری تک مکمل کر لیا جائے۔ ٹھوکر نیاز بیگ چوک کی خوبصورتی و بہتری کا منصوبہ بلا تاخیر مکمل کیا جائے۔

اہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید نے اتوار کو شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا

اور ان پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔اس موقع پرچیف انجینئر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا‘ پراجیکٹ ڈائریکٹر عبدالرزاق چوہان‘

اقرار حسین‘ حماد الحسن اور دیگر افسران نے انہیں بریفنگ دی۔ تاہم میٹرو بس میں 19 نقائص کی نشاندہی کا انکشاف ہوا ہے۔

About The Author