مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سردار گڑھ : اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سرائیکی طلبہ کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

مشتعل کارکنوں نے روڈ بلاک کرکے ٹائر نزر آتش کردیے

سردار گڑھ۔ اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے سرائیکی طلبہ کی گرفتاریوں کےخلاف اور سرائیکی صوبہ کی حمائت میں سرائیکی قوم پرست کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ ریلی مشتعل کارکنوں نے روڈ بلاک کرکے ٹائر نزر آتش کردیے

اور سرائیکستان صوبے کی حمائت اور اسلامی جمعیت طلبہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت سرائیکستان قومی کونسل کے سربراه ظہور دھریجہ۔ سرائیکی ایکشن کمیٹی پاکستان کے مرکزی چیئرمین راشدعزیزبھٹہ۔

سرائیکی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنماء میر ساجد خان دشتی نے کی احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبہ کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ پورے وسیب میں جاری رہے گا

انہوں نے کہاکہ سرائیکی اجرکیں پہن کر سرائیکی صوبہ کےنام پر ووٹ لےکر مرکز اور صوبے میں بڑا اقتدار حاصل کرکے وسیب کے کروڑوں لوگوں کو دیوار سے لگادیا ہے آج اسلام آباد میں سرائیکی طلبہ کو گرفتار کیاجارہاہے

آج ہماری فضیہ سولنگی کو کراچی میں بےدردی سے قتل کیا گیا ہے مگر فضیہ سولنگی کے خاندان سے مخدوم خسرو بختیار نے ووٹ لیے ان کو شرم نہیں آئی کہ کم ازکم فضیہ سولنگی کے لواحقین سے تعزیت ہی کرلیتے انہوں نے کہاکہ

مخدوم اور جاگیردار آج سرائیکی وسیب اور سرائیکی شناخت کے دشمن بن چکے ہیں وہ اس سرائیکی وسیب کو جنوبی پنجاب کہتے ہیں ہم جنوبی پنجاب کہنے والے مخدوموں پر لعنت بھیجتے ہیں سرائیکی ایکشن کمیٹی پاکستان کے مرکزی چیئرمین راشدعزیزبھٹہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ہم جنوبی پنجاب کے لفظ کو ماں کی گالی سمنجھتے ہیں سرائیکی وسیب 23 اضلاع پانچ ڈویژنوں پر مشتمل ہے ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک سرائیکستان صوبے کی شہہ رگ ہیں ہم سرائیکی وسیب کے دشمنوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ

زبان ثقافت کلچر اور شناخت کے مطابق سرائیکستان صوبہ چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے جو تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کرتی ہے سرائیکی قوم پرامن قوم ہے اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں پرامن سرائیکی طلبہ پر اسلامی جمعیت طلبہ کے غنڈوں نے وحشیانہ حملہ کیا ہم اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں

انہوں نے کہا کہ سرائیکی طلبہ کےخلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا اس جھوٹے مقدمہ کو خارج کیا جائے انہوں نے کہا کہ ایک منظم گھناؤنی سازش کے تحت چوہدری طارق بشیرچیمہ اور سردار اختر مینگل نے سرائیکی وسیب کو تقسیم کرنے کی سازش کی لیکن سرائیکی وسیب کے عوام نے سازشیں ناکام بنادیں

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور مخدوم خسرو بختیار نے وعدے کے مطابق 100 دنوں میں سرائیکی صوبہ نہیں بنایا بلکہ اپنے علاقوں میں یونیورسٹییاں کالجز ہسپتالیں اور سڑکیں نہیں بنوائیں اور نوجوانوں کو روزگار نہیں دلواسکے انہوں نے کہا کہ

مخدوم خسرو بختیار کے حلقے میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے سڑکیں مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ سرائیکی طلبہ کے خلاف مقدمہ خارج نہ کیاگیا تو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینگے سرائیکی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنماء میر ساجد خان دشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ

مطالبہ ہے کہ ظاہرپیر انٹر چینج کا نام حضرت ظاہر پیر کے نام پر رکھا جائے اور مخدوم خسرو بختیار کو اگر شوق ہے تو مخدوم حمیدالدین کے نام سے ظاہر پیر یا سردار گڑھ میں یونیورسٹی قائم کروائی جائے۔

سردار گڑھ ۔ ظاہرپیر رکن پور۔ میانوالی قریشیاں میں گرلزکالجز یونیورسٹیاں قائم کی جائیں احتجاجی مظاہرے اور ریلی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور مشتعل کارکنان نے احتجاجی طور سڑک بلاک کردی اور ٹائر نزرآتش کیے اور صوبہ سرائیکستان کےحق میں نعرے بلند کیے

%d bloggers like this: