مئی 13, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت نے بحرین کے بادشاہ کو تلور کے شکار کی اجازت دیدی

اجازت بحرین کے بادشاہ شیخ حماد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ سمیت ان کے خاندان کے دیگر 5افراد کو دی

حکومت نے بحرین کے بادشاہ کو تلور کے شکار کی اجازت دیدی
بادشاہ شیخ حماد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ سمیت ہر شکاری 10 دن میں 100تلور کا شکار کر سکے گا

اسلام آباد

حکومت نے بحرین کے بادشاہ کو تلور کے شکار کی اجازت دے دی ۔

تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت نے تلور کے شکار کی اجازت بحرین کے بادشاہ شیخ حماد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ سمیت ان کے خاندان کے دیگر 5افراد کو دی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بین الاقوامی طور پر نایاب تلور کے شکار پر بابندی کے باوجود شکار کا اجازت نامہ 2019-20 کے سیزن کے دوران دیا گیا۔

ہر شکاری 10 دن کے اندر 100 تلور کا شکار کر سکے گا، اجازات نامہ 31 جنوری 2020 تک ہوگا، دوسری جانب پاکستانی شہریوں پر تلور کا شکار کرنے پر پابندی عائد رہے گی۔ واضح رہے کہ وسطی ایشیاء میں آنے وال تلور ہر سال سردی سے بچنے کیلئے پاکستان آجا تا ہے۔

بحرینی بادشاہ کے چچا شیخ ابراہیم بن حماد بن عبداللہ کو ضلع سجاول شاہ بندر،کزن شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ ضلع نوشہرہ، بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں، بادشاہ کے مشیر شیخ عبداللہ بن سلمان الخلیفہ ضلع سجاول میں تلور کا شکار کریں گے۔

جبکہ بادشاہ کے کزن شیخ خلاد بن راشد بن عبداللہ الخلیفہ کو ٹنڈو محمد خان میں شکار کی اجازت دی گئی ہے۔ یاد رہے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں تلور کے غیر قانونی شکار کے لیے آنے والے 7 قطری باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا ۔ گرفتار کیے گئے باشندوں میں قطر کے شاہی خاندان کے ارکان بھی شامل تھے ۔

ڈپٹی کمشنر نوشکی عبدالرزاق ساسولی کے مطابق لیویز اہلکاروں نے قطری باشندوں کو سڑک کے راستے کوئٹہ سے آتے ہوئے نوشکی سے 30 کلومیٹر دور کلنگور چیک پوسٹ پر گرفتار کر کے سرکٹ ہاؤس نوشکی منتقل کر دیا تھا ۔

گرفتار ہونے والوں میں 34سالہ شیخ محمد بن منصور جاسم، 34 سالہ شیخ خالد بن علی، 27 سالہ شیخ عبداللہ بن جاشم اور 29 سالی شیخ احمد بن علی خالد کا تعلق قطر کے الثانی شاہی خاندان سے تھا ،جب کہ دیگر افراد میں سلمان سعید،سالم ہضبان اور سعود جابری شامل تھے ۔

%d bloggers like this: