نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بڑے سیکٹرز کی مصنوعات کے لئے ٹریک اینڈ ٹریس نظام لا نے کا فیصلہ

مخصوص مصنوعات جیسا کہ سیمنٹ ،چینی ،کھاد اور مشروبات کی درآمدات

فیڈرل بورڈ آف ریوینو نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریونیو کے خسارہ کے تدارک کے لئے ‘پیداوار اور فروخت کے اعدادو شمار کو کم ظاہر کرنے کی وجہ سے

‘ اور مخصوص اشیا ء و مصنوعات پر لاگو فیڈرل ایکسائزڈیوٹی و سیلز ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے ایف بی آر نے مخصوص مصنوعات جیسا کہ سیمنٹ ،چینی ،کھاد اور مشروبات کی درآمدات اور اسکی پیداوار کو جانچنے کے لئے الیکٹرانک ٹریک اینڈ ٹریس نظام کو رائج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینو کے پراجیکٹ دفتر نے توثیق کی ہے کہ مصنوعات کی الیکٹرانک مانیٹرینگ و فروخت اور چار بڑے سیکٹر ز کی مصنوعات چینی ،سیمنٹ ،کھاد اور مشروبات کے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے حوالے سے جاری ہونے والے لائیسنس کے لئے بولی لگانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

لائیسنسگ کے لئے ہدایات اور متعلقہ دستاویزات جنوری 2020 میں تمام بڑے سیکٹر ز اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد شائع کر دی جائیں گی،بہترین فیصلہ سازی کے لئے ایف بی آر تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے ان کی آراء حاصل کرنےکے لئے مختلف اجلاس کا انعقاد کرے گا ۔

اس سلسلے میں پہلی میٹنگ 2 دسمبر کو سیمنٹ مینوفیکچرز سے ہوئی،کھاد مینوفیکچرز سے دوسری میٹنگ 5 دسمبر کو منعقد ہوئی۔ اور تیسری میٹنگ 12 دسمبر کو کی جائے گی۔

About The Author