نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب بھرمیں 945ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1034زخمی ہوئے

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1046متاثرین میں 843مرد اور203خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 191افراد کی اوسط عمر18سال سے کم تھی

لاہور: پنجاب ایمرجنسی سروس نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 945روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 592افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔442معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (65فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 399ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور30مسافر475اور172پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ245ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت242متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 80حادثات میں 95متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 62حادثات میں 64متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1046متاثرین میں 843مرد اور203خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 191افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور553افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ302زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 769موٹر سائیکلز،127آٹو رکشے،87موٹر کاریں،38وین10مسافربسیں،21ٹرک اور138دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں

About The Author