اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل)

سلیم شھزاد بہاولنگر کا فخر ھے ۔ تمغہ امتیاز پر مبارکباد پیش کرتے ھیں -علمی ادبی خدمات کیساتھ ساتھ خطے کے مظلوموں کا سہارا اور عزم و ھمت کا استعارہ ھے

اسکی شاعری اور نٽر آج کے نوجوان کو آگے بڑھنے کا درس دیتی ھے، ھم حکومت پاکستان کے شکر گزار ھیں کہ

اُس نے سلیم شھزاد کی علمی ، ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا او مطالبہ کرتے ھیں کہ

سلیم شھزاد کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے – ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے راھنما طالب ندیم لاشاری نے کیا –

اقبال بدر نے کہا کہ سلیم شھزاد ھمارے خطے کا فخر اور جدوجہد کی علامت ھیں اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے سابق صدر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب طالب ندیم لاشاری کی قیادت میں جناب سلیم شہزاد سے ملاقات کی

اور انہیں اس عظیم اعزاز کیلئے منتخب ھونے پر مبارکباد پیش کی ۔

وفد میں لاھور سے ادب نواز دوست راجہ محمد ارشد ، سید اظہار الحق کاظمی

، لالہ محمد طفیل محمداجمل ، رانا محسن ، شاہ ظل اقبال گوندل اور محمد اقبال بدر سابق صدر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن بہاولنگر شامل تھے ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاول نگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل )

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ممکنہ سیلاب کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں پاک آرمی رینجر کے آفیسررن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد یوسف چھینہ

،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین ،اسسٹنٹ کمشنر بہاول نگر آمنہ احسان ، اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد احمد جاوید چیمہ

، اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں محمد عامر کی شرکت
اجلاس میں محکمہ اریگیئشن ،میپکو،سی ای او ہیلتھ ،سی ای او ایجوکیشن ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل

گورنمنٹ ،چیف آفیسر ضلع کونسل ،تمام میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر (ریسکیو 1122) بھی موجود تھے۔

اجلاس میں سول ڈیفنس آفیسر ،سوشل ویلفئیر آفیسر ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر،ڈپٹی ڈائریکٹر زراوعت

، ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی انجنئیرنگ ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ،اسسٹنٹ منیجر سوئی گیس ،ایکسین ڈویلپمنٹ ، ایکسین ہاکڑہ

، ایکسین صادقیہ ،ایکسین فورڈواہ ،ایکسین ہائی ویز اور ایکسین پبلک ہیلتھ نے شرکت کی ۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اجلاس میں ہدایت کی کہ

سیم نالوں کی صفائی اور محکمہ انہار دریائے ستلج سے پیدا ہونے والی ممکنہ سیلابی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیے بندوں اور حفاظتی پشتوں کی انسپکشن ومضبوطی کا عمل مسلسل جاری رکھے۔

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ

ضلع بھر میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے باہمی رابطہ استوار رکھتے ہوئے لوگوں کو فوری مدد پہنچانے کے لئے ہائی الرٹ رہیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نےسیلاب میں فلڈ ریلیف کیمپ اور ضروری انتظامات جن میں ہیلتھ کوریج ،ضروری ادویات کا وافر اسٹاک،

سانپ کے کاٹنے کی ویکسین ،جانوروں کا چارہ، ونڈہ اور دیگر اقدامات کیے جائیں۔مزید برآں میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ انہار سے مربوط کوارڈینیشن رکھی جائے۔

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ضلع میں سیلاب سے نمٹنے کے حوالے سے پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات اور موجوہ صورتحال سے اجلاس کے شرکاء کوآگاہ کیا اوراس حوالے سے بتایا کہ

ریسکیو 1122اس موقع پر کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری مدد پہنچانے کے لئے ہائی الرٹ رہے گا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راؤ شرافت نے بتایا کہ سات ریسکیو پوسٹس قائم کردی ہیں

یہ ریسکیو پوسٹس تحصیل منچن آباد میں لالہ امر سنگھ اور رتیکا جبکہ بہاول نگر میں ماڑی میاں صاحب ،عاکوکا اور دریائے ستلج بہاول نگر میں نیز چشتیاں میں بستی کیمرا اور مہتہ جھیڈو میں بنائی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے منچن آباد

، بہاول نگر اور چشتیاں میں 19ریلیف کیمپس قائم کردیے گئے ہیں ان میں بہاول نگر میں 6، چشتیاں میں 7اور منچن آباد میں 6ریلیف کیمپ شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے سیلاب کی صورت میں جان و مال کے تحفظ کے آبادی کے فوری انخلاء کا تین درجاتی پلان تیار کرلیا ہے

اور ضلعی انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے۔ اجلاس میں ممکنہ سیلاب کے ضمن میں تمام متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

دریائے ستلج سیلاب کی تازہ ترین صورتحال

بہاولنگر/دریائے ستلج میں بھارت سے پاکستان آنیوالے پانی کی سطح میں بتدریج اضافہ جاری ہے

بہاولنگر/ہیڈ گنڈا سنگھ پر پانی کی آمد22.50 فٹ اوراخراج2,2295
کیوسک پر پہنچ گیا

بہاولنگر/ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب پانی کی سطح میں مسلسل بڑھ رھی ھے

بہاولنگر/ ہیڈ سلیمانکی پر پانی کی آمد 71,922 کیوسک اور اخراج58,256 کیوسک ریکارڑ کیا گیا ہے

بہاولنگر/ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریائی بیلٹ سے ملحقہ علاقوں کو خالی کرنے کے لئے اعلانات کرائے جا رہے ہیں

وحیدکھرل بہاولنگر

%d bloggers like this: