اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کادورہ بہاولنگر اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف انشاءاللہ آنےوالے انتخابات میں پارٹی کی خود قیادت کریں گے۔

منصفانہ انتخابات کے زریعے عوام کو اپنے نمائندگان کے انتخاب کا پورا موقع ملے گا۔انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہاکہ

سیاسی انجینئرنگ کے زریعے انتخاب میں کسی کو دور رکھنے کے ہم مخالف ہیں،اور ہم سیاسی انجینئرنگ کے بھی خلاف ہیں۔گورنر پنجاب نے کہاکہ

9 مئی کو پاکستان کی ریڈ لائن کو کراس کیا گیا تھا۔

جو کچھ ہوا ہے وہ سیاسی انجینئرنگ نہیں ہے۔9

مئی کے واقعات میں قانون اور آئین اپنا راستہ خود بنائیں گے، جو لوگ ان واقعات میں ملوث ہیں انھیں سزائیں ملیں گی۔بلیغ الرحمان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگوکرتے ھوئے کہاکہ

جولوگ ان واقعات میں ملوث نہیں ہونگے انھیں چھوڑ دیا جائے گا،شہید کا تعلق چاہے کسی بھی مذہب سے ہو وہ قابل تکریم ہے

،ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے وہ ہمارے ماتھے کا جھومر اور ہمارے ہیروہیں،ایسے واقعات کو عوام کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے

، ہم عوام کی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہاکہ میرا تعلق جنوبی پنجاب کےبہاولپور ڈویزن سے ہے۔

بہاولنگر میرادوسرا گھر ہے اور مجھے اپنے علاقہ سے خاص محبت ہے،ہماری حکومت نے بہاولنگر کیمپس کےلئے 2013 تا 2018 میں 54 کروڑ کے ریکارڈ فنڈز مہیا کئے،ہمارے دور میں بہاولنگرکیمپس میں بے پناہ ترقی ہوئی ہے

جسے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے،میاں شہباز شریف نے 2013 میں بہاولنگر میں میڈیکل کالج کا منصوبہ دیا تھا،گزشتہ دور حکومت میں میڈیکل کالج کی تعمیر کے منصوبہ پر کوئی کام نہیں ہوا۔

مہنگائ کیوجہ سے پونے دو ارب کا منصوبہ آج پونے 4 ارب تک پہنچ گیا ہے۔کوشش ہے اس سال بہاولنگر میڈیکل کالج میں کلاسز کا آغاز ہوسکے،گورنر پنجاب نے اسلامیہ یونیورسٹی کیمپس میں پودا بھی لگایا

،گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کیمپس کے طلباء کے لئے نئی بسوں کا بھی افتتاح کیا,گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ضلعی صدر ن لیگ راناعبدالرؤف سابق ایم پی اے کے بھائی کی

وفات پرانکے گھرجاکر تعزیت کی بعدآزاں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان پیرعدنان اصغر بودلہ کی رہائش گاہ گئے جہاں پر انہوں نے انکے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی

اس موقع پرمیاں عبدالغفار کالوکا وٹو ایم این اے، میاں عالمداد لالیکا ایم این اے

، میاں فداءحسین وٹو سابق ایم پی اے اور راھنماء مسلم لیگ محمد شفیق خان سمیت بڑی تعداد میں لیگی کارکنان اور عمائیدین شہر سے بھی ملے۔

،

%d bloggers like this: