اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

عظیم روحانی پیشوا حضرت خواجہ نور محمد کھرل مہاروی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے 239 ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر

، پاکستان بھرسے علماء ومشائخ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق عظیم روحانی پیشوا و قبلہ عالم حضرت خواجہ نور محمد کھرل مہاروی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے 239 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا یکم سے

تین ذوالحج تک اہتمام کیا جاتا ہے عرس مبارک میں الحاج خواجہ کریم بخش رحمۃ اللّٰہ علیہ مہاروی صاحب کے تمام صاحبزادگان اور دیگر صاحبزادگان نے

لنگر عام کا وسیع انتظام کیا اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ تونسہ شریف حضرت خواجہ شاہ سلیمان تونسوی خواجہ عطاء اللہ تونسوی، اور خواجہ قاسم سمیت دیگر خواجگان حضرات نے بھرپور شرکت کی اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت کرماں والا شریف پیر سید شہریار بخاری کی قیادت میں حضرت کرماں والا شریف کے

خلفاء پیر محمد افضل باجوہ طیبی، پیر محمد امین طیبی، پیر علیم اللہ سمیع طیبی، سمیت پاکستان بھر سے علماء ومشائخ، سیاسی سماجی شخصیات اور ہزاروں افراد نے شرکت کی عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا محفل میلاد مصطفیٰﷺ اور محفل سماع کا بھی اہتمام کیا گیا مقررین نے خطاب میں کہا کہ

قبلہ عالم حضرت خواجہ نور محمد کھرل مہاروی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے اپنی روحانی عظمت، کردار کی بلندی اور خدمت خلق سے سلسلہ چشتیہ کی شہرت و عظمت کو چار چاند لگا دیئے علاقہ میں جہالت اور کفر کے اندھیروں کو ختم کرکے

لاکھوں افراد کی اصلاح و تربیت کی اولیائے کاملین نے غیر مسلموں کو مسلمان کرکے اللہ اور اس کے رسولﷺ کے احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی دین اسلام میں اولیائے کاملین کی خدمات کو کسی صورت بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا

آخر میں دعائیہ کلمات سے عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر ہوئیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے

اور عرس مبارک کی بابت ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کی جانب سے

ہر سال کی طرح اس سال بھی عرس مبارک کے تیسرے روز ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔

%d bloggers like this: