ستمبر 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا غیر حتمی شیڈول جاری

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کے میچز پانچ وینیوز پر کھیلے جائینگے

لاہور۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا غیر حتمی شیڈول بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو بھجوا دیا

 پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول

 کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کے میچز پانچ وینیوز پر کھیلے جائینگے۔ غیر حتمی شیڈول کے مطابق

 حیدر آباد میں 6 اکتوبر کو کوالیفائر ٹیم ون اور 12 اکتوبر کو کوالیفائر ٹیم 2 کے ساتھ کھیلے گا۔

 بنگلور میں 20 اکتوبر کو آسٹریلیا اور 5 نومبر کو نیوزی لینڈ کے مدمقابل آئیگا۔

 چنائی میں 23 اکتوبر کو افغانستان اور 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے مدمقابل آئیگا۔

 کلکتہ میں 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش اور 12 نومبر کو انگلینڈ کیخلاف اپنا آخری لیگ میچ کھیلا گا۔

 کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا۔

میزبان بھارت کی ٹیم اپنا پہلا میچ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گی۔ غیر حتمی شیڈول کے مطابق

 بھارتی کرکٹ ٹیم کے میچز 9 مختلف وینیوز پر ہونگے۔

About The Author