دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور کے نامور شعراء اور ادیبوں کاجناح ہاوس لاہور کا دورہ

شرکاء نے جناح ہاوس، عسکری تنصیبات، شہداء کی یاد گاروں کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی

حلقہءارباب ذوق کے زیراہتمام لاہور کے نامور شعراء اور ادیبوں نے جناح ہاوس لاہور کا دورہ کیا۔

شرکاء نے جناح ہاوس، عسکری تنصیبات، شہداء کی یاد گاروں کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی

ادبی سوسائٹی اور تنظیموں، شعراء، ایبوں اور سینئر ایڈیٹرز کے وفد نے لاہور میں جناح ہاؤس کا دورہ کیا۔

شرکاء نے جناح ہاوس و دیگر عسکری تنصیبات و املاک خصوصاً شہداء کی یاد گاروں کو نقصان پہنچانے کی شدید مذمت کی اور شرپسندوں کو امن دشمن قرار دیا ۔

شعراء اور ادباء نے وطن کے نظریاتی محافظ ہونے کی حیثیت سے موجودہ ملکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا

اور ملک کے تمام سٹیک ہولڈرز کو اس حوالے سے انتہاٸی سنجیدگی اور داناٸی سے کام لینے کی اپیل کی۔

شرکاء میں ڈاکٹر یونس خیال، منصور آفاق ، شفیق احمد خان، فرحت عباس شاہ اور دیگر شامل تھے۔

About The Author