محکمہ ایکسائز لاہور نے عمران خان کو ٹیکس کا نوٹس بھجوا دیا
، سابق وزیراعظم کو زمان پارک گھر کا لگژری ٹیکس نوٹس بھجوایا گیا۔۔۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کو چودہ لاکھ چالیس ہزار ٹیکس ادا کرنے کا نوٹس موصول ہو گیا
،، محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ پہلے آخری تاریخ بارہ مئی تھی پھر بائیس مئی کی آخری تاریخ کا نوٹس بھجوایا گیا
، عمران خان کا زمان پارک والا گھر ان کے اور چار بہنوں کے نام ہے،یہ گھر پرانا تھا جس کو گرا کر نیا تعمیر کیا گیا
، عمران خان سے گزشتہ ماہ اس کا ریکارڈ طلب کیا تھا جو انہوں نے جمع کرایا
جس کا تخمینہ لگانے کے بعد ان کو لگژری ٹیکس کا چالان جو چودہ لاکھ چالیس ہزار روپے بنتا ہے بھجوایا گیا
، آج ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے اگر نہیں جمع کرائیں گے تو پھر قانون کے تحت ایک اور نوٹس جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطا الحق قاسمی نظرثانی کیس،سپریم کورٹ کا اپیلوں کو نمبر لگانے کا حکم
پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری
کراچی، سنئیر صہافی زبیرانجم کوگھرسےاٹھالیاگیا