ریڈیو پاکستان کے اسٹیشن میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ تھانہ شرقی میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے
،،، درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق مشتعل مظاہرین ریڈیو اسٹیشن کا مین گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے
،، مظاہرین نے ریڈیو اسٹیشن کی عمارت اور گاڑیوں کو آگ لگائی،،، جبکہ اسٹیشن عملے کو یرغمال بنا کر تشدد بھی کیا
،،، ایف آئی آر کے مطابق پولیس افسران اور اہلکاروں نے پہنچ کر بیس مظاہرین کو گرفتار کیا
،،، تین سو تک مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کرکے ریڈیو پاکستان کی دیوار پھلانگ کر فرار
ہوئے
،،، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع سے کی جا رہی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،