دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ میں غیرمنتخب افراد میئر،چیئرمین کا انتخاب لڑسکیں گے

سندھ بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کا بل اتفاق رائے سے منظور

سندھ میں غیرمنتخب لوگ بھی میئر اور بلدیاتی چیئرمین کا انتخاب لڑسکیں گے۔ چھ ماہ میں الیکشن لڑکر منتخب ہونا پڑے گا۔

سندھ اسمبلی نےبلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

سندھ اسمبلی اجلاس میں آج بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا۔

ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے اراکین نے بھی بل کی حمایت کی۔ ایوان نے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔

بل کے تحت صوبے کے تمام بلدیاتی اداروں میں چیئرمینز اور میئر کے انتخابات میں غیرمنتخب لوگ بھی الیکشن لڑسکیں گے۔

ترمیمی بل کے تحت بالواسطہ منتخب ہونے والے فرد کو چھ ماہ میں الیکشن لڑ کر منتخب ہونا پڑ ے گا۔

About The Author