اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور ہائیکورٹ کا عورت مارچ کے منتظمین کی مشروط اجازت

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے عورت مارچ کو این او سی جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عورت مارچ کو مشروط مارچ کی اجازت دیدی

لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کے منتظمین کو لاہور میں عورت مارچ کی مشروط اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے عورت مارچ کو این او سی جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عورت مارچ کو مشروط مارچ کی اجازت دیدی

،،،عدالت نے ہدایت کی ہے کہ عورت مارچ کی انتظامیہ کے سوشل اکاونٹس پر کوئی متنازع بیان اپ لوڈ نہیں کیا جائے گا۔

مارچ میں آئین پاکستان کے خلاف بھی کوئی اقدام نا کیا جائے

،،،عدالت نے کہا کہ نادرا آفس شملہ پہاڑی سے لیکر فلیٹی ہوٹل تک مارچ کیا جاسکتا ہےجبکہ عورت مارچ دوپہر ڈیرھ بجے سے لیکر شام چھ بجے تک ہوگا

،،،عدالت نے واضح کیا کہ کسی خاص فرقے کے مہمان کو مدعو نہیں کیا جائے گا

%d bloggers like this: